عملیات سیارگان ۔ الواح و طلاسم و انگشتری وغیرہ
ہبوط شمس2015:۔۔

ہبوط شمس
اوقات : 11اکتوبر2015رات 8بجکر34منٹ سے12اکتوبر2015رات8بجکر49منٹ تک۔
سیارہ شمس با قوت اور پرتاثیر مانا گیا ہے ، اعلیٰ مراتب ، غلبہ حاصل کرنا ، مقدمات میں فتحیابی ، بلندی مرتبہ و جاہ و حشمت جیسے امور اسی سیارہ سے منسوب کئے گئے ہیں جہاں ہم اس کی سعد حالتوں میں مذکورہ بالا امور کے حصول میں کامیابی کے لئے اعمال انجام دے سکتے ہیں بالکل اسی طرح جب یہ سیارہ
دائرۃ البروج کا دورہ کرتے ہوئے برج میزان کے 19 درجہ پر پہنچتا ہے تو حالت ہبوط میں ہوتاہے ، اس دوران دشمن پر غلبہ پانے ، اس کی صحت کو نقصان پہنچانے اور اسے ناگہانی آفات میں الجھانے کے لئے اعمال انجام دئیے جا سکتے ہیں ۔
روحانی علوم ڈاٹ کام کا مقصد کبھی شر یا شر کو فروغ دینا ہرگز نہ رہا ، لیکن ہم یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ بسا اوقات زندگی ایسی راہ پر گامزن کردیتی ہے کہ دشمن کی کارستانیوں کے سبب انسان زندگی پر موت کو ترجیح دینے لگتا ہے ۔ بعض اوقات ہم دیکھتے ہیں کہ ایک فرد کمزور ہے جبکہ اس کا دشمن قوی ، اس کا اثر و رسوخ اس قدر ہوتا ہے کہ اس کے خلاف کوئی قدم اٹھانا تو درکنار ، آواز بلند کرنے پر بھی بہت خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ ایک شریف انسان ایسی صورت میں یا تو دشمن کے رحم و کرم پر خود کو چھوڑ دیتا ہے یا پھر حاالت سے دلبرداشتہ ہو کر خود کو اپنی عقل و شعور کی گرفت سے آزاد کرواتے ہوئے دشمن کو نقصان پہنچانے کے لئے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کرتا ہے ، دونوں ہی صورتوں میں اسے نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے ۔ جب خدانخواستہ کسی پر ایسا موقعہ آجائے اور وہ بے یار و مددگار ہو تو ایسی صورت میں اس عمل سے استفادہ کیا جا سکتا ہے معمولی رنجش پر لوگوں کو سزا دینے کے لئے عمل کا سہارا
لیں گے تو یاد رکھئے آپ بھی اس کی رجعت سے محفوظ نہیں رہ پائیں گے ۔
اس سلسلہ میں ایک جفری عمل پیش کرنے جا رہا ہوں ، اس عمل کی تیاری میں چھ حروف ابجد سے مدد لی گئی ہے جو کہ یہ ہیں ” ف،ش،خ،ض،ظ،غ”۔
طریقہ یہ ہے کہ نام دشمن معہ والدہ تحریر کریں اور بسط کرلیں ان چھ حروف کے ساتھ امتزاج دیں اور ایک نئی سطر تیار کرلیں خیال رہے کہ نام دشمن معہ والدہ کے حروف چھ سے زائد ہوں تو ایسی صورت میں ازسر نو چھ حروف شمارکرکے امتزاج دیا جائے حاصلہ سطر کی تکسیر تیار کریں چہار گوشوں کے حرف حاصل کریں ۔ اسی طرح قلبی حرف یا حروف استخراج کرکے ایک جانب لکھ لیں ۔
ان حروف کو دی گئی جدول سے تبدیل کرلیں ۔






