No Picture
مضامین

تثلیث مریخ و مشتری

یہ اس سال کا ایک اہم سعد وقت ہے جس کی ابتداء ۲۰ اکتوبر صفر بجکر تینتالیس منٹ سے ہوگی تکمیل نظر ۲۱ اکتوبر چھ بجکر اکتالیس منٹ جبکہ اس سعد وقت کا خاتمہ ۲۲ اکتوبر بارہ بجکر چوالیس منٹ پر ہوگا۔
یہ وقت حصول زر و مال و حصول آمدن کے لئے کافی مفید ہے خصوصاََ وہ افراد جن کے کام کا تعلق مشینری ، لوہا ، اسٹیل وغیرہ سے ہو۔ یا انجینئر ، ڈرائیور ،ادویات اور دھاتوں کا کام کرنے والے ،۔
الغرض کہ مالی لحاظ سے حصول آمدن اور آسودگی کے لئے ایک سعد ترین وقت ہے [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

Roohani Aloom ka safar | روحانی علوم کا سفر

روحانی علوم کا سفر | Roohani Aloom ka safar
الحمد للہ آج روحانی علوم اپنی کامیابی کے چھ سال پورے کرنے کے بعد ساتویں سال میں داخل ہو رہا ہے ۔ اس موقعہ پر عزیزی سید نعمت علی نے اسپین سے ایک خصوصی تحریر روحانی علوم کے لئے تحریر کی ہے جو پیش کی جا رہی ہے۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

قران شمس و عطارد

اس سعد وقت کی ابتداء ۱۵ اکتوبر ۸ بجکر ۲۲ منٹ پر ہوگی تکمیل نظر ۱۷ اکتوبر چھ بجکر چار منٹ جبکہ خاتمہ نظر کا وقت ۱۸ اکتوبر ۱۶بجکر ۳۴منٹ ہے۔
ڈپریشن سے نجات ، بلڈ پریشر اور دماغی کمزوری کے علاج کے لئے ایک بہتر وقت ہے [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

قران زہرہ و عطارد

اس سعد وقت کی ابتداء ۲۵اکتوبر ۷ بجکر ۲۰ منٹ پر ہوگی جبکہ مکمل نظر ۲۵ اکتوبر ۱۸بجکر ۱۷منٹ اور خاتمہ نظر ۲۶اکتوبر ۵بجکر ۱۳منٹ پر ہوگا۔
اس دوران دو شخصوں کو ملانا ، معاملات محبت زن و شوہر ۔ حصول علم و کامیابی امتحان۔ شادی میں رکاوٹ کا خاتمہ ۔ ترقی کا نہ ہونا یا رک جانا۔ ملازمت کے سلسلے میں کی گئی کوششوں کا بارآور ثابت نہ ہونا (بشریطکہ ملازمت کا تعلق عطارد کی منسوبات یعنی حساب کتاب وغیرہ سے ہو)۔
ان تمام امور کے لئے یہ وقت انتہائی سعد اثرات کا حامل ہے اس وقت سے فیض یاب ہوتے ہوئے مطلوبہ امور میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ اس وقت سے فیضیاب ہوتے ہوئے مطلوبہ امور میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

قران زہرہ و مشتری

اس سعد وقت کی ابتداء ۲اکتوبر۲۰۱۰ع۱بجکر ۵۶منٹ سے ہوگی ،مکمل نظر کا وقت ۴اکتوبر ۲بجکر۵۷منٹ جبکہ خاتمہ نظر ۵اکتوبر ۲۱بجکر۵۱منٹ پر ہوگا۔
سیارہ زہرہ کو عورت جبکہ مریخ کو مرد سے منسوب کیا جاتا ہے ۔ قران سے مرا دایک ہی برج کے ایک ہی درجہ و دقیقہ پر جمع ہونے سے ہے ۔ لہٰذا جن مرد و عورت میں اختلاف یا جھگڑا چلا آرہا ہے یا دونوں میں علیحدگی ہوچکی ہے یا طلاق تک نوبت پہنچ چکی ہے ، یہ اختلافات کتنے ہی شدید کیوں نہ ہوں ، اس وقت کی روحانیت سے فائدہ اٹھائیں ۔ ہم نے اس سے پیشتر کئی محبت و تسخیر کے اعمال شائع کئے ہیں کسی بھی عمل کو موضوع کے اعتبار سے منتخب کرکے اس وقت عمل میں لا سکتے ہیں ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

لوح مبارکہ الفاتحہ

مورخہ ۵نومبر ۲۰۱۰ عیسوی بوقت صبح ۲ بجکر ۴۵ منٹ پر یہ وقت آرہا ہے ۔ جفری عملیات تیار کرنے والے اس وقت کے منتظر ہوتے ہیں
یہ نظر کبریت احمر کا حکم رکھتی ہے ۔ اگر امر ربی ہی مانع ہو تو علیحدہ بات ہے کہ اثرات زائل ہوجائیں بصورت دیگر اس کی تاثیر مسلمہ ہےوہ تمام افراد جو روزگار کی تلاش میں ہیں ، باوجود سعی و بسیار کے روزگار نہیں مل پا رہا ہے یا وہ افراد جنہیں روز بروز کاروبار میں نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یا خدانخواستہ کاروبار میں کسی قسم کی بندش واقع ہو چکی ہو ، یا وہ افراد جن کا تبادلہ کسی سبب نہ ہوتا ہو اور اپنے تبادلہ کے خواہاں ہوں یا وہ افراد جن کی ترقی رکی ہوئی ہو یا علمی رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو ۔ یہ لوح آپ کو خوش قسمتی سے ہمکنار کردے گی انشاء اللہ ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

علم جفر اخبار

مستحصلہ بدوح یلن سری

پاک و ہند میں علم جفر سے شوق رکھنے والے حضرات کے لئے بابر سلطان قادری کوئی نیا نام نہیں ۔بہت ہی کم عمری میں مختلف علوم پر مہارت تامہ حاصل کرکے اپنے علم کا لوہا منوایا ۔ نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی علم کے کئی ایسے پودے لگائے جواب ایک تناور درخت بن چکے ہیں نامی گرامی جفارین حضرات نے کسی نہ کسی طور پر ان سے علمی فیض حاصل کیا اللہ تعالیٰ نے انہیں جفر میں ایک اعلیٰ مقام بخشا ۔ علم کا یہ پرروشن ستارہ ۳۰ مارچ ۲۰۱۰ کو دنیائے فانی سے کوچ کرتے ہوئے اپنی یادیں چھوڑ گیا ۔ مرحوم نے علم جفر پر کافی کام کیا ۔
مرحوم نے ایک قاعدہ بنام مستحصلہ بدوح یلن سری غالباََ اپنے ابتدائی دور میں شائع کروایا تھا جسے بعد کے تقریباََ ہر جفار نے اپنی کتاب میں نقل کیا آج اسی قاعدہ کو مرحوم کی یاد میں پیش کرتا ہوں ۔ قارئین سے گزارش ہے کہ مرحوم کےایصال ثواب کے لئے ایک مرتبہ سورہ فاتحہ و تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر بخش دیں [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

اثرات حروف

علم الحروف اپنے اندر ایک وسیع کائنات رکھتا ہے اس کے جاننے والے اب خال خال ہی نظر آتے ہیں ۔ بعض اصحاب عملیات کا مضحکہ اڑاتے نظر آتے ہیں کوئی اسے بے اثر بتلارہا ہوتا ہے تو کوئی ڈھکوسلہ کہہ رہا ہوتا ہے ۔ یہ وہی اصحاب ہیں جو عملیات اور علم الحروف سے ناآشناہوتے ہیں حالانکہ یہ افراد یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ حکیم کی دی ہوئی ادویات میں اثر ہے ، لیکن اس بات کو تسلیم کرنے میں پس و پیش سے کام لیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کسی حرف میں کوئی خاص تاثیر پیدا کر سکتا ہے ۔ یاد رکھیں کہ دھات ایک ہی ہے مثلاََ چاند ی ، سونا ، لوہا ، تانبہ وغیرہ مگر ایک دھات سے ہزاروں قسم کے زیورات اور برتن او دیگر کارآمد اشیاء بنائی جاتی ہیں ، یہی ہمارا روزمرہ کا مشاہدہ ہے لیکن اگر یہی دھاتیں ہمیں خام حالت میں دیدی جائیں تو ہم ایک چاندی کاپترہ تک نہیں بنا سکتے ۔ اسی طرح حرف تو ایک ہے مثلاََ الف مگر اس میں قسم قسم کے اثرات پنہاں ہیں ۔ ضرورت ہے صناع اور کاریگری کی ۔ آپ کے اگر ایک لوہے کا ٹکڑا دے دیا جائے تو آپ کے لئے بے کار ثابت ہوگا مگر یہی لوہے کا ٹکڑا اگر ایک کاریگر کو دے دیا جائے تو وہ اس سے ایک کارآمد پرزہ بنا سکتا ہے ۔ اسی طرح حروف آپ کے لئے بے کار ہیں مگر ہمارے متقدمین ان سے کافی کام لیتے رہے ہیں ۔ یہ بھی علم ہونا چاہئے کہ ہر پرزہ اپنی جگہ پر کام دیتا ہے اور اس کی طاقت اسی جگہ کارآمد ہوتی ہے مثلاََ اگر آپ کو کوئی خوبصورت سا زیور کسی عورت کے لئے بنانا ہے تو لازم ہے کہ دھات نرم ہو یہ نہ ہو کہ لوہے سے آپ وہ زیور تیار کروالیں بجائے زینت کے بدصورتی کی علامت ثابت ہوگا۔ اسی طرح حروف سے کام لیتے وقت یہ علم ہونا چاہئے کہ کونسا حرف کس جگہ کارآمد ہو سکتا ہے [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

طلسم ہیکل سلیمانی۱

آج سے چند ماہ قبل قارئین کو یاد ہوگا کہ طلسم شفاء الامراض کے نام سے ایک عنوان شروع کیا گیا تھا جو کہ علامہ محمد رفیق زاہد مرحوم کی کتاب قانون طلسمات سے نقل کیا گیا تھا ۔ درحقیقت علامہ مرحوم علم کی اس بلندی پر پرواز تھے جہاں تخیل کے پر بھی جلا کرتے ہیں ۔ علامہ مرحوم نے قدیم نایاب و صدری اعمال جو کہ عبرانی و سریانی زبان میں تھے پر کافی تحقیق کی اور اسے پیش کیا ۔ علامہ صاحب کے وہ اعمال جو سہل الحصول ہونے کے علاوہ ممکن العمل تھے انہیں میں نے ذاتی طور پر استعمال کیا اور حرف بحرف درست پایا ۔ حقیقت یہ ہے کہ اگر علامہ محمد رفیق زاہد مرحوم سے رابطہ نہ ہوتا تو شاید میں اس پرخار دشت میں بھٹکتا رہتا ۔ اس ماہ سے ہم ایک نیا سلسلہ بعنوان "طلسم ہیکل سلیمانی ” قسط وار صورت میں تحریر کر رہے ہیں عمل ہٰذا علامہ مرحوم کی کتاب انوار طلسمات سے لیا گیا ہے ۔ تمام قارئین سے مرحوم کی بلندی درجات کے لئے سورہ فاتحہ پڑھنے کی گزارش کی جاتی ہے [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

اعداد متحابہ کا ایک قوی ترین عمل

قارئین کرام! میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ جو کچھ لکھوں وہ مستند ہو اورتجربہ کی میزان پر پورا اتر چکا ہو۔ لہٰذا کوشش ہوتی ہے کہ جب بھی کسی موضوع پر لکھوں خواہ مخواہ کسی کا وقت ضائع نہ ہو ۔ آج کی اس بزم میں جو عمل پیش کرنے جا رہا ہوں اس کے اثرات اٹل ہیں کہنے کو اعداد متحابہ صرف دو کلمات (رک۔ رفد) پر مشتمل ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ حاضری مطلوب اور کشش قلب کے لئے بے پناہ تاثیر کے حامل ہیں ان کے اعداد میں ایسی تاثیر ہے کہ جیسے مقناطیس لوہے کو اپنی جانب کھینچتا ہے ۔ جب اس کا عمل تیار کرکے طالب کے پاس رکھنے کو دیا جاتا ہے تو طالب کا عشق مطلوب پر غالب آتا ہے اور محبوب کا دل صرف طالب کے لئے تڑپتا ہے اور عاشق محبوب بن کر رہ جاتا ہے
خیال رہے کہ اکثر حضرات اس قسم کے اعمال کی تلاش میں رہتے ہیں جس سے کسی پردہ نشین کو اپنے دام محبت میں گرفتار کر سکیں ایسے تمام حضرات کے لئے سخت تنبیہ کی جاتی ہے کہ عمل صرف اور صرف جائز مقام پر استعمال کرنے کی اجازت ہے بصورت دیگر نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

اقسام تکسیرات

آپ نے اکثر میرے جفری مضامین میں لفظ "تکسیر جفری ” ضرور پڑھا ہوگا۔ نئے قارئین کے لئے یقیناََ ایک الجھن ہے جبکہ پرانے قارئین اس اصطلاحی لفظ کے معنی سے بخوبی واقف ہیں ۔ اس مرتبہ ہم مختلف تکسیرات کا تذکرہ کرتے ہیں تاکہ مبتدی حضرات کے علم میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی اس الجھن کا بھی تدارک ہوجائے ۔
علم جفر کا شعبہ اخبار ہو یا آثار ۔۔۔۔ تکسیر بنیادی حیثیت کی حامل ہے ۔ اکثر مستحصلات میں اسی کے ذریعہ مستحصلہ برآمد کیا جاتا ہے جبکہ آثار میں بھی جا بجا مختلف تکسیرات کی ضرورت پڑتی ہے ۔
یوں تو تکسیر کی کئی اقسام ہیں لیکن یہاں ہم چند مشہور تکسیر کا تذکرہ کرتے ہیں [مزید جانئے۔۔۔]