No Picture
مضامین

ادائیگی قرض

ضرورت مند قرض لینے کے لئے بڑے بڑےوعدے کرتے ہیں ، عزیز و اقارب دوست احباب ان کی مجبوری کے باعث قرض دے بھی دیتے ہیں لیکن لینے والوں کو ادائیگی کا مطلق خیال نہیں ہوتا ، دینے والے وقت پر وصولی کے تقاضے کرتے ہیں وعدے یاد دلاتے ہیں تو یہ سن کر مقروض حضرات ناراض ہوجاتے ہیں اور معاملہ لڑائی جھگڑے اور ناراضگی تک جا پہنچتا ہے ۔ طاقتور لوگ یا حکومت یا بینک وغیرہ اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے مقروض کو جیل بھی بھجوادیتے ہیں اور اس کی جائداد اور گھر قرقی کرکے اس کوبے گھر کیا جاتا ہے تب مقروض افراد کو یہ فکر لاحق ہوتی ہے کہ کوئی وظیفہ پڑھیں
وہ اگر خدا اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمودات پر عمل کریں تو بفضلہٖ تعالیٰ قرضہ سے سبکدوشی ہوجائے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

غربت سے نجات

جو شخص انتہائی مفلس اور غریب ہو اور اس کے لئے دو وقت کی روٹی بھی مشکل ہو اور اس بات کا خواہاں ہو کہ اس کی تنگدستی اور افلاس ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائے تو ایسے میں ذیل کا عمل اختیار کرے ، اگر خدانخواستہ آپ کا کوئی عزیز یا جاننے والا ان حالات کا شکار ہے تو اسے بھی یہ عمل بتائیں کہ یہ ثواب جاریہ ہے ۔
[مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

علاج سحر

موجودہ دور جہاں حضرت انسان نے خلا میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑدئیے ہیں وہاں یہ بھی سچ ہے کہ اس دور کا تقریباً ہر شخص پریشانی کا شکار نظر آتا ہے ۔ آئے دن کی ای میلز سے یہ بات بھی ظاہر ہوتی ہے کہ ایسے افراد کی تعداد بھی بے شمار ہے جو ازدواجی ناچاقی کا شکار ہیں یا بیوی روٹھ کر میکے جا بیٹھی ہے ۔ اکثر حضرات یہ شبہ بھی رکھتے ہیں کہ ان پرکسی نے سحر وغیرہ کروادیا ہے ۔
میں نے اچھے خاصے پڑھے لکھے لوگوں کو سفلی عاملوں کے پیچھے حیران و پریشان دیکھا ہے ۔
حیرت ہے کہ ان افراد کو سفلی پر تو یقین ہے لیکن کلام خدا پر یقین نہیں ۔ اعتماد ہے تو سفلی اعمال پر،یقین ہے تو ساحروں کی حیلہ سازی پر ۔ لوگوں میں سے اللہ کا توکل اٹھ گیا ہے ایک عجیب ہی بے یقینی کی کیفیت دیکھنے میں آرہی ہے ۔
ایسی ہی تمام باتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے تین خصوصی اعمال پیش کئے جا رہے ہیں یقین کامل کے ساتھ اللہ پر توکل رکھتے ہوئے ان اعمال کو کریں انشاء اللہ کسی کی محنت بھی ضائع نہ جائے گی ۔
[مزید جانئے۔۔۔]

aaina-beeni-naqsh-e-musallas-mufeed-nageenay
متفرقات

آئینہ بینی ۔ نقش مثلث کی زکات ۔ مفید نگینے

علامہ شاد گیلانی مرحوم کا نام علوم روحانی کی دنیا میں کسی تعارف کا محتاج نہیں ۔ مرحوم نے علوم روحانیت کے ہر شعبہ میں اپنے علم کا لوہا منوایا ۔ ملک بھر میں اب بھی ۹۰فیصد سے زائدجفار حضرات ایسے ہیں جنہوں نے کسی نہ کسی طور علامہ صاحب سے فیض ضرور حاصل کیا ۔ موجودہ دور میں مارکیٹ میں جو کتب علوم روحانیت کے موضوع پر آرہی ہے اس سے بہتر ہے کہ کتاب شائع ہی ن ہو ۔ ہمارا شروع سے یہ عزم رہا تھا کہ ہمارے علمائے متقدمین کے وہ اعمال جو سہل الحصول ہونے کے ہمراہ ممکن العمل بھی ہوں سے عوام ک روشناس کروایا جائے ۔
زیر نظر مضمون علامہ شاد گیلانی مرحوم نے کئی روحانی جرائد میں "یہ پراسرار علوم” کے نام سے شائع کروایا ۔ہم قارئین روحانی علوم ڈاٹ کام کے لئے اسے شائع کرتے ہیں ۔ جو حضرات مستفید ہوں وہ علامہ مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی ضرور کریں ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

طلسم ہیکل سلیمانی ۵

آج سے چند ماہ قبل قارئین کو یاد ہوگا کہ طلسم شفاء الامراض کے نام سے ایک عنوان شروع کیا گیا تھا جو کہ علامہ محمد رفیق زاہد مرحوم کی کتاب قانون طلسمات سے نقل کیا گیا تھا ۔ درحقیقت علامہ مرحوم علم کی اس بلندی پر پرواز تھے جہاں تخیل کے پر بھی جلا کرتے ہیں ۔ علامہ مرحوم نے قدیم نایاب و صدری اعمال جو کہ عبرانی و سریانی زبان میں تھے پر کافی تحقیق کی اور اسے پیش کیا ۔ علامہ صاحب کے وہ اعمال جو سہل الحصول ہونے کے علاوہ ممکن العمل تھے انہیں میں نے ذاتی طور پر استعمال کیا اور حرف بحرف درست پایا ۔ حقیقت یہ ہے کہ اگر علامہ محمد رفیق زاہد مرحوم سے رابطہ نہ ہوتا تو شاید میں اس پرخار دشت میں بھٹکتا رہتا ۔ اس ماہ سے ہم ایک نیا سلسلہ بعنوان “طلسم ہیکل سلیمانی ” قسط وار صورت میں تحریر کر رہے ہیں عمل ہٰذا علامہ مرحوم کی کتاب انوار طلسمات سے لیا گیا ہے ۔ تمام قارئین سے مرحوم کی بلندی درجات کے لئے سورہ فاتحہ پڑھنے کی گزارش کی جاتی ہے [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

طلسم جلجلوتیہ الکبریٰ۸

طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبری کا تعارف ۔ اس کے خواص ۔ جو حضرات عملیات کے شعبہ سے وابستہ ہیں وہ بخوبی جانتے ہیں کہ علامہ محمد رفیق زاہد مرحوم کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ۔ مرحوم نے طلسمات کے باب پر کافی ریسرچ کی اور چند کتابوں کی صورت میں عوام الناس کے سامنے اپنی ریسرچ کو پیش کیا ، مرحوم کی مشہور کتب میں قانون طلسمات، بوستان طلسمات، انوار طلسمات ، طلسمات کی دنیا ، طلسمات رفیق ارباب فن سے داد و تحسین حاصل کر چکی ہیں ۔ مرحوم سے میرے تعلقات کافی قریبی رہے اور ایک عرصہ تک ان سے فیض یاب ہوتا رہا ۔ لیکن میرے علم میں بھی یہ بات نہیں تھی کہ مرحوم نے طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ پر باقاعدہ کوئی کتاب تحریر کی ہو ، گو کہ طلسم ہٰذا پر چند رسائل میں مرحوم نے مختصراََ تعارف و خواص ضرور پیش کئے تھے ۔ گزشتہ دنوں انڈیا سے ایک علمی شخصیت نے ان کی اس کتاب کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے کتاب بھی روانہ کردی ۔ طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ پر ایک جامع تحریر کہوں تو بے جا نہ ہوگا ۔ میں چاہتا ہوں کہ میرے ساتھ ساتھ قارئین کے علم میں بھی اضافہ ہو اور اپنے دینی و دنیاوی کاموں میں اس حیرت انگیز طلسم سے کام لے سکیں ۔ لہٰذا طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ قسط وار سلسلہ کے طور پر پیش خدمت ہے ۔ جو حضرات اس سے مستفید ہوں ان سے درخواست کروں گا کہ مرحوم کی بلندی درجات کے لئے ایک مرتبہ سورہ فاتحہ و تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر مرحوم کی روح کو بخش دیں [مزید جانئے۔۔۔]

مضامین

amal e hamzad aur yaksoi | عمل ہمزاد اور یکسوئی

شائقین عمل تسخیر ہمزاد پر یہ بات اچھی طرح واضح ہوجانی چاہئے کہ وہ سب سے پہلے اس لفظ کو جو یکسوئی کے نام سے زبان زد عام و خاص ہے کو سمجھیں اس کے معنی اور اس کی اہمیت پر غور کریں تو اس پانچ حرفوں والے لفظ کا وزن اور اس کی استقلالی کیفیت کا اندازہ ان کو خودبخود ہوجائے گا [مزید جانئے۔۔۔]