No Picture
مضامین

قران زہرہ و مشتری

قران زہرہ و مشتری ۔ مورخہ ۱۱مئی ۲۰۱۱ع بروز بدھ شام ۷ بجکر ۴۱ منٹ بمطابق پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم۔
یہ وقت عاملین کے نزدیک انتہائی موثر تسلیم کیا جاتا ہے یہ بھی واضح ہو کہ سال بھر میں یہ وقت تقریباً ایک بار ہی میسر آتا ہے دو انسانوں کو ملانے کے لئے خداوند متعال نے اس وقت میں ایک خاص تاثیر پنہاں رکھی ہے ۔
دو نفرت کرنے والے دلوں کو ملانے ، محبوب کو تسخیر کرنے ، افسران بالا کی نظروں میں محبوب ہونے کے لئے، دشمن کو اپنی اطاعت پر مجبور کرنے ، روٹھے ہوئے شخص کو منانے اور گئے ہوئے فرد کی حاضری کے لئے یہ وقت سریع التاثیر ہے ۔ دونوں سعد کواکب ہیں یعنی زہرہ سعد اصغر اور مشتری سعد اکبر ۔ ان دونوں کے قران کو قران السعدین بھی کہا جاتا ہے ان کی یہ نظر سعد اکبر ہے اگر اس وقت تسخیر خلق کے لئے بھی کوئی عمل کیا جائے تو خلقت کسی مخفی طاقت کے زیر اثر کھینچی چلے آئے گی ۔
وہ تمام افراد جن کی ڈیلنگ پبلک سے رہتی ہو جیسے حکیم ، وکلاء ، ڈاکٹرز ، رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرنے والے، کمیشن ایجنٹ ، دوکاندار حضرات، عاملین ، تجارت پیشہ اصحاب ، لیڈر وغیرہ ۔ اس وقت کے سعد اور سریع التاثیر اثرات سے مستفیض ہو سکتے ہیں ۔
وہ حضرات جن کی ازدواجی زندگی ناچاقی کا شکار ہے اپنے شریک حیات کے لئے اس خاص وقت میں لوح تیار کرکے مستفید ہو سکتے ہیں [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

تاثیر الحروف

جنگلوں میں پہاڑوں میں ، ویرانوں میں جا کر دیکھیں تو ہزاروں قسم کی بوٹیاں ، پیڑ ، پتے ،اور پھل نظر آئیں گے ان میں سے ہر بوٹی ہر پتہ ہر پھل قدرت کا شفاخانہ ہے ۔ ان بے شمار بوٹیوں اور پتوں میں سے چند کا حکمت اور طب میں تجربہ کیا گیا ہے او ر بے شمار اقسام ابھی باقی ہیں جن کا آج تک تجربہ نہیں ہوا ، اسی طرح ہر حرف میں قدرت نے ایک خاص اثر رکھا ہے جن میں سے بعض حروف کا جزوی تجربہ کیا گیا ہے باجودیکہ ہر حرف مکمل اثرات کا خزانہ ہے لیکن دنیا نے حروف کے اثرات کا کھوج نہیں لگایا اور یہ علم ابتداء ہی سے نظر انداز ہوتا رہا اگر اس علم میں کسی کو کچھ تجربہ ہوا تو بھی اسے دنیا والوں نے قدرت و منزلت کی نگاہوں سے نہیں دیکھا ۔ ملا ، عامل ، فریبی ، دھوکے باز کے نام سے پکارا گیا اور سیانہ ، ساحر ، جادوگر ، لٹیرے کے نام سے موسوم ہوا ۔ بہرحال تاثیر حروف کا تجربہ کریں اور دیکھیں کہ قدرت نے ان حروف میں کیا اثرات پنہاں رکھے ہیں ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

ملاقات روح

اپنے کسی عزیز یا رشتہ دار کی روح سے ملاقات کے لئے عمل ہٰذا بے شمار عاملین نے تحریر فرمایا ۔ میرا اس عمل کے متعلق کوئی ذاتی تجربہ نہیں البتہ شائقین حضرات کے لئے عمل پیش خدمت ہے ۔
[مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

حروف مقطعات

بعض حضرات ایسے ہوتے ہیں جو ہم میں موجود نہ بھی ہوں تو کسی نہ کسی سبب ان کی یاد باقی رہتی ہے ، ایسے ہی حضرات میں ہمارے بزرگ پیر سید وارث علی شاہ جیلانی مرحوم بھی ہیں جو آج ہم میں موجود نہیں لیکن ان کی پیش کردہ علمی تحریریں ان کی موجودگی کا احساس دلاتی ہیں ۔ شاہ صاحب مرحوم نے علوم روحانی کے تقریباً ہر موضوع پر بے شمار گرانقدر علمی تحریریں ملک کے مختلف فلکیاتی جرائد میں پیش کیں ۔
حروف مقطعات پر ان ک ایک علمی تحریر قارئین کے لئے پیش خدمت ہے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

طلسم ہیکل سلیمانی ۷

طلسم ہیکل سلیمانی اور ترقی رزق و روزگار۔

آج سے چند ماہ قبل قارئین کو یاد ہوگا کہ طلسم شفاء الامراض کے نام سے ایک عنوان شروع کیا گیا تھا جو کہ علامہ محمد رفیق زاہد مرحوم کی کتاب قانون طلسمات سے نقل کیا گیا تھا ۔ درحقیقت علامہ مرحوم علم کی اس بلندی پر پرواز تھے جہاں تخیل کے پر بھی جلا کرتے ہیں ۔ علامہ مرحوم نے قدیم نایاب و صدری اعمال جو کہ عبرانی و سریانی زبان میں تھے پر کافی تحقیق کی اور اسے پیش کیا ۔ علامہ صاحب کے وہ اعمال جو سہل الحصول ہونے کے علاوہ ممکن العمل تھے انہیں میں نے ذاتی طور پر استعمال کیا اور حرف بحرف درست پایا ۔ حقیقت یہ ہے کہ اگر علامہ محمد رفیق زاہد مرحوم سے رابطہ نہ ہوتا تو شاید میں اس پرخار دشت میں بھٹکتا رہتا ۔ اس ماہ سے ہم ایک نیا سلسلہ بعنوان “طلسم ہیکل سلیمانی ” قسط وار صورت میں تحریر کر رہے ہیں عمل ہٰذا علامہ مرحوم کی کتاب انوار طلسمات سے لیا گیا ہے ۔ تمام قارئین سے مرحوم کی بلندی درجات کے لئے سورہ فاتحہ پڑھنے کی گزارش کی جاتی ہے [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

طلسم جلجلوتیہ الکبریٰ۱۰

طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبری کا تعارف ۔ اس کے خواص ۔ جو حضرات عملیات کے شعبہ سے وابستہ ہیں وہ بخوبی جانتے ہیں کہ علامہ محمد رفیق زاہد مرحوم کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ۔ مرحوم نے طلسمات کے باب پر کافی ریسرچ کی اور چند کتابوں کی صورت میں عوام الناس کے سامنے اپنی ریسرچ کو پیش کیا ، مرحوم کی مشہور کتب میں قانون طلسمات، بوستان طلسمات، انوار طلسمات ، طلسمات کی دنیا ، طلسمات رفیق ارباب فن سے داد و تحسین حاصل کر چکی ہیں ۔ مرحوم سے میرے تعلقات کافی قریبی رہے اور ایک عرصہ تک ان سے فیض یاب ہوتا رہا ۔ لیکن میرے علم میں بھی یہ بات نہیں تھی کہ مرحوم نے طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ پر باقاعدہ کوئی کتاب تحریر کی ہو ، گو کہ طلسم ہٰذا پر چند رسائل میں مرحوم نے مختصراََ تعارف و خواص ضرور پیش کئے تھے ۔ گزشتہ دنوں انڈیا سے ایک علمی شخصیت نے ان کی اس کتاب کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے کتاب بھی روانہ کردی ۔ طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ پر ایک جامع تحریر کہوں تو بے جا نہ ہوگا ۔ میں چاہتا ہوں کہ میرے ساتھ ساتھ قارئین کے علم میں بھی اضافہ ہو اور اپنے دینی و دنیاوی کاموں میں اس حیرت انگیز طلسم سے کام لے سکیں ۔ لہٰذا طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ قسط وار سلسلہ کے طور پر پیش خدمت ہے ۔ جو حضرات اس سے مستفید ہوں ان سے درخواست کروں گا کہ مرحوم کی بلندی درجات کے لئے ایک مرتبہ سورہ فاتحہ و تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر مرحوم کی روح کو بخش دیں [مزید جانئے۔۔۔]