No Picture
علم جفر آثار

علم الحروف ۔ خواص حرف (ج)۔

علم الجفر میں حروف کی سائنس ایک دقیق اور دلچسپ پہلو لئے ہوئے ہے اساتذہ کرام نے ان کو بے شمار اقسام پر تقسیم کر رکھا ہے ۔ ہر قسم اپنی جگہ ایک الگ دنیا لئے ہوئے ہے عملیات دنیا کا طالب علم حروف تہجی کی زکات کے بعد دیگر مخصوص زکات ادا کرکے ان سے عملیاتی امور میں بہت سے انوکھے اور حیران کن کام لے سکتا ہے ۔ حروف کی زکات کا طریق تو ہم پہلے بیان کر چکے ہیں کوشش کریں گے کہ دیگر زکاتوں کے متعلق بھی تفصیلاً علم پیش کر سکیں ۔ حروف تہجی کی زکات سے اعمال کی رجعت سے انسان محفوظ رہتا ہے حروف کے موکلات مانوس ہوتے ہیں اس لئے جو بھی ان سے مدد طلب کرے گا وہ کمر بستہ تیار ہوں گے میری ذاتی رائے ہے کہ اگر کوئی طالب علم صرف حروف فکی زکات ہی ادا کرلے تو اسے دیگر محنت کی ضرورت نہ ہوگی بشرطیکہ زکات اکبر یا مخصوص تعلیم کردہ طریق کے مطابق ادا کی گئی ہو ۔ اس بار ہم حرف جیم کا ایک موثر قاعدہ کو باتفصیل بیان کرتے ہیں تاکہ ہر ضرورت مند اس سے محنت کرکے فائدہ اٹھا سکے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

علم جفر اخبار

مستحصلہ مصحف ابو طالبی

قاعدہ ہٰذا ایک نہایت ہی عمدہ جفری قاعدہ ہے جس کی شرح بابر سلطان قادری مرحوم نے جمال جفر پاکستان کے کسی شمارہ میں پیش کی تھی۔
مصحف فاطمہ سے معمولی ردوبدل کے ساتھ مصحف ابو طالبی حل ہوتا ہے اس قاعدہ کو شیخ الشیوخ حضرت احمد سبتی رحمتہ اللہ علیہ نے حضرت شیخ اکبر محی الدین ابن عربی اور امام احمد بونی رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی اپنی کتاب میں اجمالاً اور گاہ تفصیلاً بیان فرمایا ہے۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
علم نقوش ۔ عملیات و تعویذات

عمل عجیب از قاضی زاہد حسین مرحوم

عمل ہٰذا قاضی زاہد حسین مرحوم قصبہ نانوتہ ضلع سہارنپور سے منسوب ہے ۔ احقر نے ذاتی طور پر چند مقامات پر استعمال کیا اور بہت ہی موثر پایا اب برائے افادہ عوام الناس مکمل شرح و بسط کے ساتھ درج کیا جاتا ہے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
علم نقوش ۔ عملیات و تعویذات

دو اہم ترین نقوش برائے نصرت و فتح اور کاروبار میں ترقی کے لئے

اگر آپ کو یہ محسوس ہوتا ہو کہ کسی نے آپ کی بندش کرادی ہے یا آپ کی تقدیر گردش میں ہے یا آپ حسد یا نظر بد کا شکار ہیں اور آپ کے کام بنتے بنتے بگڑ رہے ہیں تو آپ اس نقش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں
جبکہ دوسرا نقش کاروبار کی ترقی کے لئے پیش کیا گیا ہے۔۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
علم نقوش ۔ عملیات و تعویذات

حروف صوامت ۸ ۔ عقد النکاح

اس ماہ حروف صوامت سے عقد النکاح کا مجرب المجرب عمل پیش کر رہے ہیں خیال رہے کہ صرف جائز ضروریات کے لئے اسے استعمال کریں ورنہ یقین جانئے ایسی تباہی اٹھے گی کہ روکنے والا (بندش کرنے والا ) کوئی نہ ہوگا۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
علم نقوش ۔ عملیات و تعویذات

طلسم جلجلوتیہ الکبریٰ ۱۸۔ اسم مقدس "شرنطخ”(الحئی الباقی)۔(۳)۔

طلسم جلجلوتیہ الکبریٰ ۱۶۔ اسم مقدس "شرنطخ”(الحئ الباقی)۔
مزید خواص

طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبری کا تعارف ۔ اس کے خواص ۔ جو حضرات عملیات کے شعبہ سے وابستہ ہیں وہ بخوبی جانتے ہیں کہ علامہ محمد رفیق زاہد مرحوم کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ۔ مرحوم نے طلسمات کے باب پر کافی ریسرچ کی اور چند کتابوں کی صورت میں عوام الناس کے سامنے اپنی ریسرچ کو پیش کیا ، مرحوم کی مشہور کتب میں قانون طلسمات، بوستان طلسمات، انوار طلسمات ، طلسمات کی دنیا ، طلسمات رفیق ارباب فن سے داد و تحسین حاصل کر چکی ہیں ۔ مرحوم سے میرے تعلقات کافی قریبی رہے اور ایک عرصہ تک ان سے فیض یاب ہوتا رہا ۔ لیکن میرے علم میں بھی یہ بات نہیں تھی کہ مرحوم نے طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ پر باقاعدہ کوئی کتاب تحریر کی ہو ، گو کہ طلسم ہٰذا پر چند رسائل میں مرحوم نے مختصراََ تعارف و خواص ضرور پیش کئے تھے ۔ گزشتہ دنوں انڈیا سے ایک علمی شخصیت نے ان کی اس کتاب کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے کتاب بھی روانہ کردی ۔ طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ پر ایک جامع تحریر کہوں تو بے جا نہ ہوگا ۔ میں چاہتا ہوں کہ میرے ساتھ ساتھ قارئین کے علم میں بھی اضافہ ہو اور اپنے دینی و دنیاوی کاموں میں اس حیرت انگیز طلسم سے کام لے سکیں ۔ لہٰذا طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ قسط وار سلسلہ کے طور پر پیش خدمت ہے ۔ جو حضرات اس سے مستفید ہوں ان سے درخواست کروں گا کہ مرحوم کی بلندی درجات کے لئے ایک مرتبہ سورہ فاتحہ و تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر مرحوم کی روح کو بخش دیں [مزید جانئے۔۔۔]