Hypnotism:عمل تنویم سلسلہ نمبر۸

فہرست

مشرقی طریقوں سے عمل تنویم

مشرقی طریقوں سے معمول پر مقناطیسی قوت کی لہریں ڈال کر جبری طور پر اسے بے ہوش کیا جاتا ہے ۔ معمول کا دل سونے کو چاہے یا نہ چاہے ، آنکھوں کی مقناطیسی قوت اور ہاتھوں کی مقناطیسی طاقت اس کو جبری طور پر نیند پر مائل کر دیتی ہے ۔ مگر مغربی طریقے آسان اور بے حد آسان ہیں ۔ اور مغربی طریقوں کے لئے یہ ضروری نہیں کہ ہاتھوں اور آنکھوں کو خوامخواہ زحمت میں ڈالا جائے اور کئی کئی دن کی مشقیں کی جائیں ۔مغربی عامل : صرف چند حکمت عملیوں سے کام لے کر معمول پر نیند طاری کر دیتے ہیں اس مقصد کے لئے معمول کو ہدایت کی جا تی ہے کہ عمل میں کامیابی کے لئے ہمارے ساتھ تمہارا تعاون ضروری ہے اور اگر مریض سونے پر آمادہ نہ ہو تو اس پر عمل تنویم کارگر بھی نہیں ہوسکتا۔
میں مشرقی اور مغربی ہر دو طریق کار کی وضاحت کر رہا ہوں اس میں جونسا طریق آپ کو پسند آئے اسے برتئے
مقصد تو ایک ہی ہے معمول پر نیند طاری کر دینا ، خواہ وہ چند حکمت عملی کے اصولوں کے ما تحت ہو یا عامل کی اپنی قوت ارادی اور شخصی مقناطیست کو اس میں دخل ہو بہرحال نیند مطلوب ہے معمول کی !۔
ممیں نے حصصول ہپناٹزم میں مشرقی مشقیں تمام کی تمام کر ڈالیں ۔ اس میں شک نہیں کہ مقناطیست حد سے زیادہ بڑھ گئی مگر خاص عمل تنویم کے لئے اب صرف مغربی ہدایات پر کاربند ہوں کیونکہ ان طریقوں میں بے حد آسانی اور کسی دقت کا سامنا نہیں ہوتا۔
ایک سائینسدان: مسمریزم کے اصولوں سے قطعی انکار کرتا ہے اور ان کو فضول اور بے جا کہتا ہے ، مگر مشاہدات اور تجربات کا تقاضا یہ ہے کہ مسمریزم بھی فضول چیز نہیں ہے اس کے اندر جو طاقت پنہاں ہے ایک تن آسان انسان اس کی مشقت سے گھبرا کر اس سے انکار تو  کر سکتا ہے ، مگر اس کے اثرات سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہےدوربینی: خیال خوانہ اور انتقال افکار وغیرہ امور کے لئے مسمریزم ایک رہبر حقیقی اور اس کی مشقیں ہمیں بہت حد تک ان علوم روحانیت کے قریب کر دیتی ہیں بہرحال اب عمل تنویم کے مشرقی طریقوں پر روشنی ڈالی جائے گی ۔
مشرقی طریقوں سے جو نیند پیدا کی جائے وہ نیند بے ہوشی کی حد تک ہوتی ہے اور محض گفتگو سے معمول بیدار نہیں کیا جا سکتا بلکہ جب تک الٹے پاس نہ کئے جائیں معمول نیند سے بیدار نہیں ہو سکتا لہٰذا احتیاط اس امر کی لازم ہے کہ ہوش میں لانے کے لئے الٹے پاس کئے جائیں ورنہ معمول خطرے میں ہوگامغربی طریقوں میں یہ قباحت نہیں ہے وہاں اٹکل پچوں طریقوں سے سلایا جاتا ہے اور مداریوں کی طرح "جھرلو”کہہ کر جگا بھی دیا جاتا ہے ، البتہ اس ہلکی قسم کی نیند میں بھی "معمول” کا شعور عامل کے حکم کی صحیح مطابعت کرتا ہے ۔

 

طریقہ نمبر۱

معمول کر کرسی پر بٹھا دیں ۔ بہتر یہ ہے کہ معمول کا رخ جنوب کی طرف اور خود اس کے سامنے کرسی ڈال کر بیٹھ جائیں مگر آپ کی کرسی معمول کی کرسی سے تھوڑی سی اونچی ہو ، جس کا مقصد یہ ہے کہ آپ کا سر معمول کے سر سے قدرے اونچائی پر ہو معمول کو ہدایت کریں کہ بلا جھپکے آنکھ وہ آپ کی آنکھوں سے آنکھیں ملائے رکھے اور آپ کو لازم ہے کہ آ پ اس کی دونوں آنکھوں کے درمیانی جگہ (ناک کے اوپر والے ابھار پر ) غور سے ٹکٹکی جما کر دیکھنا شروع کر دیں ۔
اپنے دائیں ہاتھ یا دونوں ہاتھوں سے اس کے چہرے پر پاس بھی کرتے ہیں ۔ اپنے دل میں یہ تصور رکھیں کہ میری آنکھوں اور ہاتھوں سے برقی قوت نکل کر معمول کے دماغ میں جا رہی ہے کچھ وقت ایسا کرنے کے بعد معمول اونگھنے لگا گا اس حالت میں اسے آنکھیں بند کر کے کرسی پر آرام سے سوجانے کی ہدایت کریں اور اس کے سر سے پیر تک پاس کرنا شروع کر دیں تھوڑی ہی دیر میں معمول غنودگی میں چلا جائے گا ۔
جب اسے جگانا مطلوب ہو تو الٹے پاس کرنا شروع کر دیءں اور دل میں یہ خیال رہے کہ میں اپنی بھیجی ہوئی قوت مقناطیسی کو واپس کھینچ رہا ہوں تھوڑی دیر بعد معمول کو ہوش آجائے گا

طریقہ نمبر ۲

معمول کو آرام سے بستر پر سلا دیں اسے کہیں کہ اپنا بدن ڈھیلا کر دے آنکھیں بند کر دیں اب اس کے قریب کھڑے ہو کر سے پاؤں تک لمبے پاس کریں ۱۵۔۲۰ منٹ پاس کرنے کے بعد مریض غنودگی میں چلا جائے گا جگانے کا طریقہ بیان کر چکا ہوں ۔
بلکہ معمول کو ہدایت کر دیں کہ آدھہ گھنٹہ سونے کے بعد تم خود بخود جاگ پڑوگے اس ہدایت پر معمول بغیر پاس کئے جاگ پڑے گا اور اگر ایسا نہ ہوا اور مریض غنودگی میں پڑا رہے تو الٹے پاس اس وقت تک کرنا لازمی ہے کہ معمول ہوش میں آجائے۔

طریقہ نمبر۳

مریض کو نرم بستر پر سلادیں ، اسے ہدایت کریں کہ میری برقی طاقت تمہارے دماغ میں حلول کر جائے گی ۔ اب اس کے سرہانے بیٹھ کر اپنے دائیں ہاتھ کی انگشت شہادت اور اس کے ساتھ والی انگلی اس کی پیشانی پر آہستہ آہستہ ملتے رہیں اور اپنے دل میں یہ یقین محکم کرلیں کہ قوت مقناطیسی معمول کے دماغ میں جا رہی ہے کچھ وقت معمول کی پیشانی سہلانے معمول نیند میں چلا جائے گا اس عمل سے پہلے بلکہ تمام قسم کے عمل کرنے سے پہلے اپنے دونوں ہاتھوں کو ایک دوسرے سے خوب رگڑ کر گرم ہونے کے بعد ۲، ۳ بار جھٹک دیں تاکہ برقی رو ان میں چالو ہوجائے ۔

طریقہ نمبر۴

معمول کو آرام دہ بستر پر لٹا دیں اور اس کے پاؤں کی طرف کھڑے ہو کر "لانگ پاس ” (لمبے پاس ) کریں ، سر سے پاؤں تک ۔
۲۰۔ ۲۵ منٹ پاس کرنے کے بعد مریض گہری نیند میں چلا جائے گا ۔ جب جگانا مطلوب ہو تو معمول کے سر کی طرف کھڑے ہو کر الٹے پاس کریں ۔ پاؤں سے سر کی جانب اس ترکیب سے معمول جاگ پڑے گا۔

طریقہ نمبر۵

کسی دور رہنے والے شخص کو مقناطیسی نیند میں ڈالنے کے لئے یہ طریقہ موثر ہے کہ عامل ایک تصویر معمول کی حاصل کرے اور معمول کو دن اور وقت بتا دے کہ اس وقت وہ اطمینان سے بیٹھ جائے ، اس پر عمل تنویم کیا جائے گا اس تصویر کی بائیں آنکھ کی پتلی پر نظریں جما کر عامل دیکھے اور دل میں معمول کے بے ہوش ہوجانے کا تصور کرے اس طرح سے کوسوں دور بیٹھے ہوئے شخص کو مقناطیسی نیند میں ڈالا جا سکتا ہے اس کو جگانے کے لئے تصویر پر الٹے پاس کئے جائیں ۔

 

باقی آئیندہ۔۔۔۔۔۔۔ 

 

 

1 Comment

  1. اپنے دائیں ہاتھ یا دونوں ہاتھوں سے اس کے چہرے پر پاس بھی کرتے ہیں ۔
    اس عبارت میں؛ پاس؛ کا مطلب کیا ہے
    بتلائیں عین نوازش ہوگی جزاکم اللہ

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*