اس سال شرف عطارد کا وقت بمطابق پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم 16اگست 2015 بوقت ۱۰بجکر۴۹منٹ صبح تا 17گست2015، ۲بجکر ۲۲منٹ تک رہے گا ۔ سیارہ عطارد دائرۃ البروج کا دورہ کرتے ہوئے جب برج سنبلہ کے ۱۵ درجہ پر پہنچتا ہے تو یہ حالت شرف میں ہوتا ہے یہ وقت ہر سال میں ایک مرتبہ ضرور آتا ہے یہ سیارہ انسانی زندگی میں کامیابیوں کے لئے وسائل پیدا کرتا ہے ۔ عطارد بے شمار خوبیوں کا مالک ہے یہ ان تمام امور سے منسلک ہے جو تحریر و تقریر ، حصول علم ۔ قوی الحافظہ ، امتحان میں کامیابی ۔ قوت فصاحت و بلاغت سے متعلق ہوتے ہیں ۔ یہ سیارہ ذہن انسانی کے ساتھ ساتھ قوت ناطقہ سے بھی تعلق خاص رکھتا ہے اسی لئے یہ ستارہ نطق کی تمام قوتوں کو قوی کرتا ہے ۔ اہل علم و عقل ، شاعر ادیب ، مصنف، پروفیسر اور ٹیچر اس کے ما تحت ہیں ۔ اس کے علاوہ یہ سیارہ مرضوں کے علاج میں بھی معان ثابت ہوتا ہے ۔ خصوصاََ وہ امراض جن کا تعلق ذہن انسانی سے ہو ۔ جیسے شزیوفینیا ۔ مالیخولیا ۔ جنون ۔ صرع ۔ فاتر العقل ۔ اور بچوں کے خواب یا بیداری میں ڈرنا وغیرہ ۔ اس کے علاوہ ذرائع نقل و حرکت ، نشر و اشاعت سے بھی اس کا تعلق ہے ۔ انہی تمام منسوبات کو ملحوظ رکھ کر مختلف اعمال شرف عطارد سے متعلق پیش کئے جا رہے ہیں ۔
اوقات شرف عطارد
ابتداء : 16 اگست 2015 بوقت صبح 10بجکر49منٹ
اختتام: 17 اگست 2 بجکر 22 منٹ
ساعت عطارد کا خیال رکھتے ہوئے اعمال کی تیاری کی جائے ۔
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔
محترم قارئین،ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔جزاک اللہ خیراً