سیارہ عطارد بے پناہ خوبیوں کا حامل ہے۔ یہ انسانی زندگی کے بہت سارے معاملات پر براہ راست اثرانداز ہوتا ہے۔ قوت تحریر و تقریر، حصول علم یا کسی مخصوص علم میں ماسٹر یا ڈاکٹریٹ ،یادداشت کو تیز کرنا، بچوں میں تعلیم کی رغبت پیدا کرنا، کند ذہنی کو دور کر کے ذہانت و فہم عطا کرنا، قوت گویائی و قوت ناطقہ میں کمی کو دور کرنا، ذہن سے متعلقہ مختلف امراض جیسے شیزوفرینیا، مرگی، ذہنی توازن کا بگڑنا، بچوں یا بڑوں کا خواب میں ڈرنا، ٹرانسپورٹ کے کاروبار میں تحفظ تاکہ نقصانات سے بچا جا سکے، اخبارات و رسائل، انٹرنیٹ، ٹی وی، سوشل میڈیا سب عطارد کے دائرہ اثر میں آتے ہیں۔ شرف عطارد کے موقع پر ان شعبوں کے متعلقہ مختلف الواح و نقوش پیش کیے جا رہے ہیں۔
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔
محترم قارئین،ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔جزاک اللہ خیراً