خاص عمل گرہن برائے ترقی رزق و کشادگی رزق

عمومی طور پر ایک تاثر پایا جاتا ہے کہ گرہن کے اوقات میں صرف شر یا غضب کے اعمال ہی انجام دئیے جا سکتے ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے ۔ جفر آثار سے واقف شخص ان اوقات میں اعمال خیر کے لئے بھی عمل وضع کر سکتا ہے وہ یہ بات بخوبی جانتا ہے کہ منسوبی و مقلوبی موکلات کو کب کس طرح حرکت دی جانی چاہئے ۔ ارادہ تھا کہ اس موضوع پر بہت کچھ لکھتا لیکن یہاں صرف ایک عمل پر اکتفا کرتا ہوں
عمل کی تعریف میں وقت ضائع کرنے سے بہتر ہے کہ عمل کی ترکیب لکھ دوں جو محنت شاقہ رکھتا ہوگا وہ تیار کرلے گا ۔

  1. سورہ والشمس کے اعداد شمسی و قمری علیحدہ علیحدہ استخراج کرکے رکھ لیں ۔
  2. ابجد شمسی سے حاصلہ اعداد کے حروف بنا لیں ، اب ذرا غور سے پڑھیں ۔ حاصلہ حروف کی تعداد خواہ کچھ بھی ہو ان کے تین حصے کرنے ہیں ، مثلاً 6 حروف حاصل ہوئے تو دو دو حروف کے تین حصے ہونگے ۔ اگر پانچ حروف حاصل ہوئے تو پہلا حصہ دو حروف کا ، دوسرا حصہ دو حروف کا اور آخری حرف جو باقی رہ گیا وہ تیسرا حصہ میں شمار ہوگا۔ اسی طرح اگر چار حروف حاصل ہوئے تو پہلا حصہ دو حروف کا جب کہ دوسرا اور تیسرا حصہ ایک ایک حرف کا ۔
    پہلے حصہ سے موکل ترتیب پائے گا (یعنی آخر میں کلمہ ” ائیل ” لگایا جائے گا )
    دوسرے حصہ سے اعوان العمل ( آخر میں کلمہ ” یوش ” کا اضافہ کیا جائے گا ) ۔
    تیسرے حصہ سے جنات العمل ( آخر میں کلمہ ” طیش ” کا استعمال ہوگا )۔

    جانئے : اس صدی کا سب سے طویل گرہن 

    آپ نے اعداد شمسی و قمری حاصل کئے ہیں ابجد شمسی سے حاصلہ اعداد کے حروف بنانے کے بعد مذکورہ کلیہ کے مطابق موکل ، اعوان العمل و جنات العمل وضع کئے جائیں گے ۔

  3. بعینہ ابجد قمری سے حاصلہ اعداد کے حروف بنائے جائیں گے اور اسی کلیہ کے مطابق موکل، اعوان العمل و جنات العمل کو وضع کیا جائے گا۔
  4. اپنے نام معہ والدہ کے اعداد حاصل کریں ۔ یہ اعداد شمسی حاصل ہونگے یا قمری اس کا فیصلہ وہ گرہن کرے گا جس میں آپ یہ کام انجام دے رہے ہیں اگر گرہن شمسی ہے تو اعداد شمسی حاصل کئے جائیں گے ، قمری گرہن کی صورت میں قمری اعداد ۔ ان حاصلہ اعداد کے بھی حروف بنا کر حسب سابق موکل، اعوان العمل و جنات العمل کو وضع کرکے ایک جانب لکھ لیں ۔
  5. آپ کے پاس کُل نو (9) نام استخراج ہوچکے ہیں انہیں مثلث آتشی میں پُر کرنا ہے ۔
    سورہ والشمس سے جو شمسی اسماء حاصل ہوئے تھے انہیں مثلث آتشی کے خانہ اول ، دوم و سوم میں تحریر کیا جائے گا۔ خانہ نمبر چہارم ، پنجم و ششم میں سورہ والشمس سے جو قمری اسماء حاصل ہوئے تھے انہیں تحریر کیا جائے گا یعنی خانہ چہارم میں موکل کا نام ، خانہ پنجم میں اعوان العمل و ششم میں جنات العمل ۔ اسی طرح خانہ ہفتم ، ہشتم و نہم میں اپنے نام سے پیدا کردہ اسماء کو ترتیب دیا جائے گا۔
  6. گرہن کے وقت نقش لکھنے سے قبل غسل کرکے پاک و صاف ہولیں کمرہ بھی پاک و پاکیزہ و معطر ہو بخور صندلین کا سلگائیں رجال الغیب وغیرہ و دیگر لوازمات عملیات کا خیال رکھتے ہوئے نئی قلم و زعفران سے نقش تحریر کیا جائے بعد میں اس نقش کو چاندی کی انگوٹھی میں نگینہ کے نیچے رکھ دیا جائے ۔
  7. چالیس یوم تک اگر تین مرتبہ سورہ والشمس کا ورد کرکے انگوٹھی پر دم کردیں تو سونے پر سہاگہ ثابت ہوگا۔

دراصل یہ ایک جفری طلسم ہے جس کے اثرات بسا اوقات تحریر کے دوران ظاہر ہوتے دیکھے ہیں اس طلسم کے اثرات میں ترقی عہدہ و ملازمت و وسعت رزق کے علاوہ بے شمار راز پنہاں ہیں ۔
اگر اس ایک فارمولہ کو آپ سمجھ گئے تو بیشتر مقاصد کے لئے اعمال تیار کر سکتے ہیں ۔ میں اس عمل کی مثال نہیں دوں گا

2 Comments

  1. السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    جناب والا سورہ شمس کے شمسی و قمری اعداد کیا ہیں ممکن ہو تو جواب دیکر ممنون فرمائیے گا والسلام

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*