بندش جادو کا علاج ۔ نظر و حسد کا علاج ۔ از قلم اظہر عنایت شاہ / کوہاٹ شہر

اکثر احباب زندگی میں مختلف بندش کا شکار رہتے ہیں جیسے جادو و سحر کی بندش ، نظر و حسد کی وجہ سے بندش ہوجانا وغیرہ ۔ایک نہایت ہی مجرب طریقہ علاج برائے بندش جادو کا علاج / نظرحسد کا علاج پیش کیا جا رہا ہے یقیناً کئی احباب اس سے مستفید ہوں گے ان شاء اللہ ۔ 

یہ بھی پڑھئے نظر بد کی علامات ، سبب  اورنظر بد کا علاج ۔ 


بندش رشتہ کی ہو، رزق کی ہو ، دکان ہو، کاروبار کی ہو، اولاد کی ہو،
 صحت کی ہو ، دماغ کی ہو ،

 

زبان کی ہو  ، سماعت کی ہو ، بصارت کی ہو ، دل کی ہو ، ترقی کی ہو ،  کامیابی کی ہو ، تعلیم کی ہو ،

 

حق زوجیت کی ہو ، بیرون ملک سفر کی ہو ، الغرض ہمہ قسم کی بندش ختم کرنے کے لئے یہ نقش

حد درجہ  مفید و موثر ہے ۔

 

طریقہ استعمال :- مکان ، دکان ، فیکٹری ، کارخانہ اور آفس وغیرہ میں استعمال  کے لئے نقش فریم

کروا کر لگایئں ۔

 

فرد کے استعمال کے لئے موم جامہ کر کے گلے یا دائیں بازو پر باندھیں ۔

 

پینے کے لئے ، چھڑکنے کے لئے اور نہانے کے لئے ( نہانے میں تمام آداب و شرائط کو ملحوظ خاطر رکھیں )

مریضوں کو دے سکتے ہیں ۔

 

نقش میں عدد آٹھ کی طاقت :- آیتہ الکرسی کے کل اعدا ، 13671 ہیں ، جسکا  مفرد عدد 9 بنتا ہے ۔

 

سُورہ فلق کے کل اعداد ، 8675 ہیں ، جسکا  مفرد عدد 8 بنتا ہے ۔

 

عدد 9 و عدد 8 کو جمع کرنے پر  مفرد عدد 8 بنتا ہے ۔

نقش درج ذیل ہے ۔ تمام لوازمات عملیات کا خیال رکھ کر تحریر کریں ۔ 

بندش-جادو-کا-علاج

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*