نوروزعالم افروز 2020۔

نوروزعالم افروز2020     

امسال نوروز عالم افروز کا مبارک و مسعود وقت انشاء اللہ مورخہ 20 مارچ 2020 عیسوی بوقت 8 بجکر 49 منٹ 29 سیکنڈ صبح  بمطابق پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کو ہوگا۔ تحویل آفتاب کا یہ وقت نقوش و الواح تیار کرنے اور اجابت دعا کے لئے ایک خاص وقت تسلیم کیا جاتا ہے ۔ گزشتہ کئی سالوں میں مختلف اعمال و نقوش و الواح متعارف کروائی جا چکی ہیں جن کے لنک یہاں دئیے جا رہے ہیں ہر فرد اپنی ضروریات کے مطابق انتخاب کر کے مستفید ہو سکتا ہے ۔
تحویل آفتاب یا نوروز دراصل سیارہ شمس کا برج حوت کا دورہ مکمل کرکے برج حمل کے 0 درجہ 0 دقیقہ جہاں سے شمسی سال کے نئے دن کا آغاز ہوتا ہےکو کہتے ہیں ۔یعنی سیارہ شمس بارہ بروج کا مکمل دورہ کرتے ہوئے جب برج اول یعنی حمل میں داخل ہوتا ہے یہی وقت نوروزکا سعید وقت تسلیم کیا جاتا ہے ۔

تحویل آفتاب کا وقت معلوم کرنے کا طریقہ     

جفار و عاملین حضرات سال بھر اس وقت کا انتظار کرتے ہیں اور اس وقت خصوصی نقوش و طلسمات مختلف مقاصد کے حصول کے لئے تیار کرتے ہیں
اس سے قبل کہ اس وقت کی مناسبت سے اعمال تحریر کروں ،واضح کردوں کہ اس مخصوص لمحہ کو پہچاننے یا پانے کے لئے بھی مختلف قواعد مرتب کئے گئے ہیں دراصل یہ وہ وقت ہے کہ جب سمندروں کی روانی بلکہ تمام کائنات میں ہر متحرک شے ساکن ہوجاتی ہے ۔
گزشتہ ادوار میں لمبے چوڑے حساب کرنے کے بعد ان اوقات کو استخراج کیا جاتا تھا جدید ٹیکنالوجی نے جہاں زندگی کے ہر شعبہ میں آسانی پیدا کی ہے وہاں نجوم کے پیچیدہ حساب کو بھی بہت ہی سہل  کردیا ہے لہٰذا یہ کہا جا سکتا ہے کہ اب سیکنڈوں تک کا حساب ممکن ہے ، لیکن اس اعتراف کے ساتھ کے سیارگان کی رفتار کا تعین انسان نے اپنی دانست و مشاہدے کے مطابق کیا اور بشری تقاضہ کے تحت غلطی کا بہرحال امکان موجود ہے۔
یہی سبب ہے کہ اکثر لوگ اس وقت کو پانے کے لئے مختلف طریق اپناتے ہیں ۔
بعض لوگ کسی پیالے میں دودھ یا پانی ڈال کر گلاب کا پھول اس میں رکھ کر چھوڑدیتے ہیں عین وقت نوروز پر پھول میں حرکت پیدا ہوجاتی ہے ۔
بعض افراد مٹکے میں باریک سوراخ کرکے اس سے نکلنے والی پانی کی باریک دھار کی جانب توجہ کرتے ہیں عین تحویل کے وقت وہ بہتی دھار رک جاتی ہے۔

نوروز کے اعمال     

اس مرتبہ نوروز کے موقعہ پر ایک مخصوص نقش جو کہ کئی مرتبہ تجربہ کی میزان پر پورا اترا ہے پیش خدمت ہے ۔
استخراجات وغیرہ وقت مخصوص سے قبل کرکے رکھ لیں ۔ نوروز کے عین وقت پر لکھنا شروع کریں ۔
عمل اگر کاغذ پر تیار کر رہے ہوں تو عرق گلاب و زعفران سے کشید کردہ سیاہی سے سرکنڈے کے قلم سے تحریر کریں ۔
اگر لوح تیار کر رہے ہیں تو چاندی کی تختی پہلے سے تیار کروا کر رکھیں اور عین وقت پر کسی نوکدار چیز سے کندہ کرلیں ۔
عمل تنہائی میں روبقبلہ ہو کر تیار کریں ۔
عمل تحریر کرنے سے قبل و آخر میں 11 مرتبہ درود شریف پڑھ لیں اور نقش / لوح پر دم کریں ۔
طریقہ یہ ہے کہ اپنے نام مع والدہ کے نام کے اعداد ابجد شمسی سے حاصل کریں ان اعداد میں 11693 کا مزید اضافہ کریں اور نقش مثلث آتشی چال سے تحریر کریں ۔
اس نقش کے ارداگرد یہ اسماء مقدسہ تحریر کریں ۔
” یا اللہ ، یا غنی ، یا رزاق ، یا مالک ، یا وارث ، یا رحیم ، یا کریم ، یا عزیز ، یا رحمن ، یا صمد ، یا مغنی ، یا اللہ "
خیال رہے کہ ہر چہار سمت میں یہ اسماء تحریر کئے جائیں گے ۔
نقش / لوح تیار ہونے کے بعد انہی اسماء کو 101 ( ایک سو ایک ) مرتبہ ورد کرکے لوح پر دم کردیں اور یہ مداومت روزانہ کم از کم اکیس یوم تک جاری رکھیں ۔
نقش / لوح ہمہ وقت سیدھے بازو پر یا گلے میں پہنے رکھیں ، چاہیں تو کوٹنگ کروا لیں ۔ البتہ نجاست کے عالم میں دور کر دیں اور بعد از طہارت دوبارہ زیب تن کرلیا کریں ۔
وہ تمام افراد جو آمدن میں کمی کے شاکی ہیں اس نقش / لوح کو تیار کریں ان شاء اللہ غیبی اسباب مہیا ہوں گے ۔

گزشتہ سالوں میں کئی نایاب اور بہترین اعمال قلمبند کئے جا چکے ہیں ذیل میں مختصراً تفصیلات کے ہمراہ لنکس پیش کر رہا ہوں۔

نوروز کی شرعی حیثیت و تاریخی واقعات درج ذیل لنک پر ملاحظہ کریں۔

نوروز کی اہمیت اور تاریخی واقعات

یہ بھی پڑھئے : کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے علم جفر کا بتایا ہوا نسخہ  : نوروز کے سعد موقع پر اس نقش کو بھی وافر مقدار میں تیار کرکے رکھ لیں اور خدانخواستہ آپ کا کوئی عزیز / رشتہ دار وغیرہ متاثر ہے تو اسے بطور ہدیہ دیدیں ۔ خیال رہے کہ کسی بھی صورت اس کا ہدیہ لینا جائز نہیں ۔ 

اگر آپ شعبہ عملیات میں دلچسپی رکھتے ہیں اور مختلف آیات و اسماء الہی وغیرہ کی زکات ادا کرنے کے مشتاق ہیں تو نوروز کے دوران بآسانی یہ زکات ادا کی جا سکتی ہیں تفصیلات جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

نوروز کے اوقات میں زکات ادا کرنے کا طریقہ 

 

گزشتہ دنوں نقش تجلی قرآن کے نام سے ایک تحریر پیش کی گئی تھی ، یہ نقش اگر نوروز کے اوقات میں تیار کیا جائے تو تاثیر سو گنا بڑھ جاتی ہے ۔

نقش تجلی قرآن 

 

عاملین حضرات سورہ اخلاص کا نقش نوروز کے اس مبارک و مسعود وقت میں لکھ کر سال بھر اس سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ سورہ اخلاص کی فضیلت و اعمال وغیرہ پر ایک جامع تحریر شائع کی گئی تھی درج ذیل لنک سے استفادہ کریں۔

سورہ اخلاص کی فضیلت

 

خدانخواستہ آپ کو کسی کی دشمنی کا سامنا ہے تو نقش قطمیر سے مدد لی جا سکتی ہے تفصیلات درج ذیل لنک پر ملاحظہ کریں۔

نقش قطمیر

 

مال دنیا کے حریص کا تو کوئی علاج نہیں ما سوائے موت کے ، البتہ درحقیقت غربت کے ہاتھوں پریشان ہیں تو درج ذیل لنک پر موجود طریقہ عمل کو استعمال کریں انشاء اللہ غیبی اسباب پیدا ہونگے ۔

غربت سے نجات

 

جس طرح قمر و شمس کے گرہن کے اوقات میں حروف صوامت کی زکات ادا کی جاتی ہے بعینہ نوروز کے اوقاتِ سعید میں حروف تسخیر کی زکات ادا کرنے کا مفصل طریقہ ملاحظہ کریں۔

حروف تسخیر کی زکات

 

اگر خاندان میں آپسی رنجش یا عداوت کا سامنا ہے تو تسخیر مطلوب کا عمل نوروز کے ان اوقات میں تیار کرکے روحانی مدد لی جا سکتی ہے طریقہ درج ذیل لنک پر کلک کرکے ملاحظہ کریں۔

تسخیر مطلوب

 

نقش مثلث کی ایک خاص ترکیب ، جسے صحت کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے خواہ بچہ ہو یا جوان ، عورت ہو یا مرد ہر کوئی استعمال کر سکتا ہے اس کے علاوہ نظر بد ، سحر جادو آسیب وغیرہ میں بھی اس کا استعمال مفید اثرات کا حامل مانا گیا ہے

نوروز اور صحت

 

ناگہانی حادثات و خطرات وغیرہ سے محفوظ رہنے کے لئےنوروز سے ایک دن قبل اس عمل کی زکات ادا کی جاتی ہے ۔

تحفظ کا عظیم عمل

 

آخر میں ایک عظیم لوح فتحنامہ کا طریقہ جو جملہ مقاصد میں استعمال کی جاتی ہے ۔ علم جفر آثار کا ایک عظیم عمل۔

لوح فتح نامہ

تمام امور کو مکمل شرح و بسط سے بیان کیا جا چکا ہے تاہم کوئی بھی فرد کسی بھی وجہ سے اگر خود کسی نقش یا لوح کو تیار نہ کرسکتا ہو تو وقت مخصوص سے قبل ادارہ سے رابطہ فرما سکتے ہیں 

 

1 Comment

  1. سر یہ اللہ تعالیٰ کے اسماء والا نقش میں نے آپ سے دو سال پہلے بنایا تھا واقعی بہت فائدہ ہوا تھا مجھ سے یہ کھو گیا ہے کیا میں دوبارہ بنوا سکتا ھوں ؟ ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*