No Picture
عملیات سیارگان ۔ الواح و طلاسم و انگشتری وغیرہ

طلسم راس الغول۔18جنوری2016۔۔۔ از قلم سید محمد اجمل ۔ اسلام آباد

طلسم راس الغول بنانے کے لئے ایک وقت کی نشاندہی ۔
یہ وقت 18جنوری 2016 کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے وقت کے مطابق شام 7 بجکر 39 منٹ پر واقع ہوگا۔
کارخانہ قدرت سربستہ رازوں سےلبریز ہے انسانی عقل کی حدود کی حد ہی نہیں کہ ان تمام رازوں سے پردہ اٹھا سکے یا انہیں سمجھ سکے بس جس قدر ذات قدیر عطا کردے وہی سمجھنے کے لئے عمر کا ایک حصہ صرف ہوجاتا ہے ۔
پاک و ہند میں زیادہ تر طلسم سبعہ سیارگان کا رجحان زیادہ رہا یا یہ کہہ لیں کہ دیگر جامد ستاروں کی جانب توجہ ہی نہیں گئی تو بے جا نہ ہوگا ۔
قارئین روحانی علوم اس سے قبل بھی سید محمد اجمل صاحب ۔ اسلام آباد کی علمی تحاریر ملاحظہ کر چکے ہیں ۔ ایک ایسی ہی علمی تحریر تشنگان علوم کے نام ۔ طلسم راس الغول کیا ہے ؟ کیسے اور کس طرح اس سے مستفید ہوا جا سکتاہے ؟ اندرونی صفحہ پر ملاحظہ کیجئے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
عملیات سیارگان ۔ الواح و طلاسم و انگشتری وغیرہ

sharf-e-itarad2015::..شرف عطارد ۲۰۱۵۔

اس سال شرف عطارد کا وقت بمطابق پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم 16اگست 2015 بوقت ۱۰بجکر۴۹منٹ صبح تا 17گست2015، ۲بجکر ۲۲منٹ تک رہے گا ۔ سیارہ عطارد دائرۃ البروج کا دورہ کرتے ہوئے جب برج سنبلہ کے ۱۵ درجہ پر پہنچتا ہے تو یہ حالت شرف میں ہوتا ہے یہ وقت ہر سال میں ایک مرتبہ ضرور آتا ہے یہ سیارہ انسانی زندگی میں کامیابیوں کے لئے وسائل پیدا کرتا ہے ۔ عطارد بے شمار خوبیوں کا مالک ہے یہ ان تمام امور سے منسلک ہے جو تحریر و تقریر ، حصول علم ۔ قوی الحافظہ ، امتحان میں کامیابی ۔ قوت فصاحت و بلاغت سے متعلق ہوتے ہیں ۔ یہ سیارہ ذہن انسانی کے ساتھ ساتھ قوت ناطقہ سے بھی تعلق خاص رکھتا ہے اسی لئے یہ ستارہ نطق کی تمام قوتوں کو قوی کرتا ہے ۔ اہل علم و عقل ، شاعر ادیب ، مصنف، پروفیسر اور ٹیچر اس کے ما تحت ہیں ۔ اس کے علاوہ یہ سیارہ مرضوں کے علاج میں بھی معان ثابت ہوتا ہے ۔ خصوصاََ وہ امراض جن کا تعلق ذہن انسانی سے ہو ۔ جیسے شزیوفینیا ۔ مالیخولیا ۔ جنون ۔ صرع ۔ فاتر العقل ۔ اور بچوں کے خواب یا بیداری میں ڈرنا وغیرہ ۔ اس کے علاوہ ذرائع نقل و حرکت ، نشر و اشاعت سے بھی اس کا تعلق ہے ۔ انہی تمام منسوبات کو ملحوظ رکھ کر مختلف اعمال شرف عطارد سے متعلق پیش کئے جا رہے ہیں ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

عملیات سیارگان ۔ الواح و طلاسم و انگشتری وغیرہ

NauRoz_2015::..نوروزعالم افروز ۲۰۱۵

نوروز 21مارچ 2015بروز ہفتہ بوقت شب 3 بجکر 45 منٹ 07 سیکنڈ(پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم)پر ہوگا۔
نوروز یا تحویل آفتاب کا وقت نہایت ہی مبارک و مسعود ہوتا ہے۔ علمائے روحانیات کے مطابق یہ وقت انتہائی سعد اور طاقت ور وقت تسلیم کیا جاتا ہے ۔اس وقت خصوصی نقوش و طلسمات مختلف مقاصد کے حصول کے لئے تیار کرتے ہیں۔
اس مبارک موقع پر قارئین کی خدمت میں چند مفید الواح پیش کی جا رہی ہیں جن میں لوح کثیر الفوائد و روحانی ترقی۔ لوح نوروز مخصوص ۔ طلسم زحل برائے رد نحوست سیارہ زحل شامل ہیں۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
عملیات سیارگان ۔ الواح و طلاسم و انگشتری وغیرہ

نوروز عالم افروز اور لوح مہر آفتاب

نوروز عالم افروز جو کہ 21 مارچ 2015 بروز ہفتہ بوقت شب 3بجکر45منٹ 07 سیکنڈ پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم پر واقع ہوگا۔عاملین و جفار حضرات کے نزدیک ایک انتہائی سعد ترین وقت ہے ۔اس وقت کی مناسبت سے لوح مہر آفتاب تیار کرنے کا مفصل طریقہ کار دیا جا رہا ہے ۔ حصول مراتب، جاہ و منزلت،دشمنوں پر فتح یابی،حصول عظمت و فتوحات کو جذب کرنے کے لئے ایک انتہائی موثر عمل۔ ۔ ۔حامل لوح پر نہ ہی سحر غلبہ پا سکتا ہے نہ ہی اعداء کچھ بگاڑ سکتے ہیں ۔مراتب دنیوی کے حصول کے لئے غیبی طور پر اسباب و وسائل حاصل ہونا شروع ہوجاتے ہیں ۔ترقی لانا اس لوح کی تاثیر ہے ۔وہ تمام افراد جو بااختیار نہیں اور معمولی عہدوں پر فائز ہیں ایسے تمام لوگوں کے لئے یہ وقت انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
عملیات سیارگان ۔ الواح و طلاسم و انگشتری وغیرہ

Loh-e-Sharf-e-Mareekh::..لوح شرفِ مریخ

اگر کوئی شخص چاہے کہ مجھے دن بہ دن ترقی ہو ، اعلیٰ مرتبہ ملے ، لوگ عزت و تکریم سے پیش آئیں دوسروں پر رعب و دبدبہ قائم ہوجائے اور ترقیوں کے تمام راستے کھلے رہیں کوئی شخص بغض و عناد سے راستے کا پتھر نہ بنے تو اسے چاہئے کہ اس لوح کو طریقہ کار کے مطابق تیار کرے اور اپنے استعمال میں لائے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
عملیات سیارگان ۔ الواح و طلاسم و انگشتری وغیرہ

یکم رجب اور لوح تحفظ

یوں تو ماہ رجب المرجب بے شمار فضیلتوں و برکتوں کا حامل ہے لیکن اس بے پناہ برکتوں والے ماہ میں ایک اور اہم بات یہ ہے کہ ہم لوح تحفظ تیار کر سکتے ہیں ۔ سحر و جادو سے حفاظت، حادثات سے بچاؤ۔ مال و دولت کی فراوانی ۔ بے برکتی کا خاتمہ ۔ دشمنوں پر غلبہ ۔ آسیب و جناتی اثرات سے تحفظ ۔ چوری سے محفوظ رہنے کے لئے ، رشتوں کا نہ آنا یا آکر چلے جانا ۔ وغیرہ جیسے امور کے لئے یہ لوح حروف مقطعات قرآنی اپنے اندر ایک عجیب تاثیر لئے ہوئے ہے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
عملیات سیارگان ۔ الواح و طلاسم و انگشتری وغیرہ

How to make world famous Jupiter talisman in detail | مشہور زمانہ لوح مشتری تیار کرنے کا مکمل طریقہ ۔

مشہور زمانہ لوح شرف مشتری ۔ جسکی تیاری کا مکمل طریقہ ماہ ستمبر 2013میں مکمل تفصیل کے ساتھ شائع کیا گیا تھا ۔
اب ایک مرتبہ پھر سعد اکبر سیارہ ، سیارہ مشتری اپنی سعادتوں کے ہمراہ شرفی درجات کی جانب رواں دواں ہے ۔
مورخہ 24اپریل 2014 صبح 10بجکر12منٹ52سیکنڈ تا مورخہ یکم مئی 2014 صبح 10بجکر11منٹ41 سیکنڈ تک یہ بحالت شرف میں رہے گا ۔
حصول لوح شرف مشتری کا یہ ایک آخری موقع ہے کہ اس کے بعد یہ سیارہ عرصہ 12سال بعد اس مقام پر پہنچے گا یعنی آئندہ بارہ سال تک لوح مشتری تیار نہیں کی جا سکے گی ۔
مکمل لوح مشتری تیار کرنے کا طریقہ بمعہ مثال اندرونی صفحات پر ملاحظہ کیجئے ۔
How to make world famous Jupiter talisman in detail | مشہور زمانہ لوح مشتری تیار کرنے کا مکمل طریقہ ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
عملیات سیارگان ۔ الواح و طلاسم و انگشتری وغیرہ

Loh e Mushtari رجعت مشتری تا شرف مشتری(دوبارہ)۔

سعد اکبر سیارہ ماہ اپریل ۲۰۱۴ میں ایک بار پھر اپنے شرفی درجات سے گزرے گا ۔
مشتری کا یہ وقت اب آخری مرتبہ میسر ہوگا اس کے بعد بارہ سال کا انتظار کرنا ہوگا ۔
وہ تمام حضرات جو ماہ ستمبر ۲۰۱۳ میں اس وقت سے کسی بھی سبب فیض حاصل نہ کر سکے ہوں وہ اب ماہ اپریل ۲۰۱۴ (۲۴ اپریل تا یکم مئی) میں اس وقت کی تاثیر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔
کیونکر یہ شرف دوبارہ آرہا ہے ؟ کیسے؟؟
تفصیلات جاننے کے لئے اندرونی صفحہ ملاحظہ کیجئے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
عملیات سیارگان ۔ الواح و طلاسم و انگشتری وغیرہ

Loh e Mushtari Benefits | فوائد شرف مشتری

شرف مشتری ایک آخری موقع ! سیارہ مشتری حالت رجعت میں سفر کرتا ہوا ایک مرتبہ پھر مستقیم ہوتے ہوئے اپنے شرفی درجات سے گزرے گا اب دوبارہ یہ موقع بارہ سال بعد ہی میسر آئے گا اپنے شرفی درجات سے گزرنے والے سیارہ مشتری سے کیا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے اور کن مقاصد کے لئے اس کی سعادتوں کو استعمال میں لایا جا سکتا ہے ، مختصراً اس مضمون میں بیان کیا گیا ہے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]