علم جفر اخبار

مستحصلہ اظہار جواب ۔ ایک خود ناطق جفری قاعدہ

استاد الجفارین بابر سلطان قادری مرحوم کی کتاب ” تحقیق جفر ” سے ایک خود ناطق مستحصلہ جفر
جس میں جواب کے حصول کے لئے کسی بھی قسم کے امدادی حرف کی ضرورت نہیں صرف ترتیب مقصود ہوتی ہے ۔
بمعہ سوفٹوئیر پیش خدمت ہے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
روحانی علوم سوفٹوئیرز

Mustehsla Nad-e-Ali (A.S) Software مستحصلہ ناد علی (ع)۔

اس مرتبہ علم جفر اخبار کا جو مستحصلہ پیش کرنے جا رہا ہوں یہ مستحصلہ ناد علی (ع) کے نام سے موسوم ہے ۔ جسے آفتاب جفر حصہ دوئم میں ایم غلام عباس اعوان صاحب نے رقم فرمایا ہے ، میرے ذاتی ذرائع کے مطابق مستحصلہ ہٰذا موصوف کو علامہ غلام عباس شاد گیلانی مرحوم و مغفور نے تعلیم فرمایا تھا جسے من و عن درج کیا گیا ہے ۔
اس مستحصلہ کے حل کے لئے جو سطور کتاب مذکورہ میں درج کی گئی ہیں میں من و عن انہیں یہاں نقل کر رہا ہوں آخر میں اس مستحصلہ کا سوفٹوئیر بھی پیش کیا جا رہا ہے جس کا کوئی ہدیہ مقرر نہیں کیا گیا یہ ہر عام و خاص کے لئے بلا معاوضہ پیش کیا جا رہا ہے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
علم جفر اخبار

قاعدہ جامع الجفر

میں نے اب تک کئی جفری قواعد آپ احباب کی خدمت میں پیش کئے ہیں اور مزید بھی بہت کچھ شائع کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں ۔ میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ عمدہ سے عمدہ پیش کروں ۔ اس مرتبہ آپ احباب کی خدمت میں علم الجفر اخبار کا ایک اہم قاعدہ پیش کرنے جا رہا ہوں یہ قاعدہ جناب امیر حیدر کاظمی صاحب نے عابد جعفری ضلع کھوڑ کو عنایت کیا تھا کسی کی وساطت سے مجھ تک پہنچا میں من و عن وہ صفحات پیش کر رہا ہوں جو مجھے حاصل ہوئے تھے امید ہے شایقین جفر پسند فرمائیں گے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

علم جفر اخبار

مستحصلہ مصحف ابو طالبی

قاعدہ ہٰذا ایک نہایت ہی عمدہ جفری قاعدہ ہے جس کی شرح بابر سلطان قادری مرحوم نے جمال جفر پاکستان کے کسی شمارہ میں پیش کی تھی۔
مصحف فاطمہ سے معمولی ردوبدل کے ساتھ مصحف ابو طالبی حل ہوتا ہے اس قاعدہ کو شیخ الشیوخ حضرت احمد سبتی رحمتہ اللہ علیہ نے حضرت شیخ اکبر محی الدین ابن عربی اور امام احمد بونی رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی اپنی کتاب میں اجمالاً اور گاہ تفصیلاً بیان فرمایا ہے۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
علم جفر اخبار

جفری فالنامہ

علم الجفر ، نجوم و رمل وغیرہ سے جواب حاصل کرنا ہر فرد کے لئے ممکن نہیں اسی لئے علمائے روحانیت نے مختلف فالنامے بھی متعارف کروائے ۔ جن میں جفری فالنامے بھی ملتے ہیں ۔ قارئین کی خدمت میں ایسا ہی ایک جفری فالنامہ پیش کیا جا رہا ہے ۔ گو کہ دیگر علوم کی طرح مختلف شواہدات تو نہیں ملتے البتہ کئی بار ان فالناموں سے حاصل شدہ جوابات درست ثابت ہوتے ہیں ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

ilm-e-jafar-tareekh-kay-ainay-main
علم جفر اخبار

علم الجفر تاریخ کے آئینہ میں

علم الجفر کی افادیت پر ، حصہ آثار و اخبار پر اس سے قبل کئی مضامین پیش کئے جا چکے ، گو کہ علم الجفر کی حقانیت سے انکار ممکن نہیں تاریخ میں اس کے واضح شواہد ملتے ہیں لیکن ہمارے مفتی صاحبان کا کیا کریں؟ کہ جب کسی بات تک ان کی پہنچ نہ ہو پائے تو وہ علم حرام قرار دے دیا جاتا ہے بحث برائے بحث فائدہ مند نہیں ہوتی
یہاں چند تاریخ کے اوراق سے کچھ حوالہ جات دئیے جا رہے ہیں جو اس علم کی صداقت کے لئے کافی ہے ۔ اس سے پہلے کہ ہم حوالہ جات پیش کریں مناسب سمجھتے ہیں کہ ان علماء کے نام اور کتب کے نام بھی تحریر کر دیں جنہوں نے علم الجفر پر کافی ریسرچ کی واضح رہے کہ یہ علماء مسلمانوں کے ہر دو مسلک سے تعلق رکھتے ہیں
یعنی ان علماؤں میں اہل سنت اور اہل تشیع ہر دو مسالک کے مشاہیر ، علماء و محققین شامل ہیں۔
[مزید جانئے۔۔۔]

علم جفر اخبار

مستحصلہ عناصری (بیاد رفتگان)۔ تفصیلی جواب دینے والا ایک جفری قاعدہ

زیر نظر مستحصؒہ ملک کے مایہ ناز جفار علامہ غلام عباس شاد گیلانی مرحوم و مغفور کی ملکیت ہے جو ان کے نام گرامی سے ہے آپ تک پہنچانے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں۔ علامہ صاحب اس مستحصلہ سے ہزاروں حروف میں جواب حاصل کرتے تھے جو حالات و واقعات پر سو فیصد درست ثابت ہوئے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

علم جفر اخبار

علم جفر کا قاعدہ مستحصلہ صغریٰ

اس ماہ ہم ایک عمدہ اور بہترین قسم کا مستحصلہ بیان کر رہے ہیں جسے مستحصلہ صغریٰ کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے یہ ایک نہایت ہی علمی قسم کا قاعدہ ہے اور علم جفر کی قسم اسود سے تعلق رکھتا ہے اس کی سطر مستحصلہ نہایت جامع اور علمی طرز کی آتی ہے اگر آپ کی مشق میں مسلسل یہ قاعدہ رہے تو اس کے اسرار باطنی آپ پر عیاں ہوتے جائیں گے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

علم جفر اخبار

مستحصلہ بدوح یلن سری

پاک و ہند میں علم جفر سے شوق رکھنے والے حضرات کے لئے بابر سلطان قادری کوئی نیا نام نہیں ۔بہت ہی کم عمری میں مختلف علوم پر مہارت تامہ حاصل کرکے اپنے علم کا لوہا منوایا ۔ نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی علم کے کئی ایسے پودے لگائے جواب ایک تناور درخت بن چکے ہیں نامی گرامی جفارین حضرات نے کسی نہ کسی طور پر ان سے علمی فیض حاصل کیا اللہ تعالیٰ نے انہیں جفر میں ایک اعلیٰ مقام بخشا ۔ علم کا یہ پرروشن ستارہ ۳۰ مارچ ۲۰۱۰ کو دنیائے فانی سے کوچ کرتے ہوئے اپنی یادیں چھوڑ گیا ۔ مرحوم نے علم جفر پر کافی کام کیا ۔
مرحوم نے ایک قاعدہ بنام مستحصلہ بدوح یلن سری غالباََ اپنے ابتدائی دور میں شائع کروایا تھا جسے بعد کے تقریباََ ہر جفار نے اپنی کتاب میں نقل کیا آج اسی قاعدہ کو مرحوم کی یاد میں پیش کرتا ہوں ۔ قارئین سے گزارش ہے کہ مرحوم کےایصال ثواب کے لئے ایک مرتبہ سورہ فاتحہ و تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر بخش دیں [مزید جانئے۔۔۔]

علم جفر اخبار

شہید بھٹو کی پھانسی سے قبل کی گئی جفری پیشن گوئی

قاعدہ ہٰذا علامہ شاد گیلانی مرحوم نے جنوری ۱۹۷۶ء میں شائع فرمایا تھا ۔ قاعدہ ہٰذا میں اس وقت کے موجودہ حکمران کے بارے میں پیش گوئی کی گئی تھی جو حرف بحرف درست ثابت ہوئی تھی ۔ قارئین کے استفادہ کے لئے قاعدہ ہٰذا من و عن نقل کیا جا رہا ہے ۔ خیال رہے کہ اس قاعدہ کا ماضی میں سوفٹوئیر بنا کر مختلف تجربات کئے گئے تھے جو کافی حد تک مثبت ثابت ہوئے ۔ جو حضرات اس قاعدہ سے فیض حاصل کریں ان سے درخواست ہے کہ علامہ مرحوم کی بلندی درجات کے لئے ایک مرتبہ سورہ فاتحہ اور تین مرتبہ سورہ اخلاص پر کر مرحوم کی روح کو بخش دیں ۔ [مزید جانئے۔۔۔]