No Picture
پینڈولم کے کرشمے

پنڈولم سے امراض کا علاج از قلم سید محمد اجمل

پنڈولم کے موضوع پر ہمارے ہاں تحقیقات نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ علوم مخفیہ میں زمانہ قدیم سے اس سے مسلسل کام لیا جاتا رہا ہے ۔
ہم نے بھی گزشتہ کسی مضمون میں اس سے سوالات کے جوابات معلوم کرنے پر تفصیلی مضمون قلمبند کیا تھا ۔
اس مرتبہ ہم پنڈولم ہیلنگ پر کچھ روشنی ڈالتے ہیں کہ یہ کیا ہے اور کس طرح اس سے فائدہ حاصل کیا جا رہا ہے ؟۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
علم نقوش ۔ عملیات و تعویذات

Haroof e Sawamat | Amaliyat ka aik purkhatar shoba |حروف صوامت عملیات کا ایک پرخطر شعبہ

حروف صوامت شائقین عملیات میں بیحد مقبول ہیں ۔ چند کتب بھی مارکیٹ میں اس موضوع پر دستیاب ہیں ۔
کیا واقعی یہ حروف خطرناک ہیں؟۔
مرحوم شاہد الیاس سلیمی ، ایک یاد گار واقعہ ، رجعت یا قدرت؟
تفصیل اس مضمون میں پرھئے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
عملیات سیارگان ۔ الواح و طلاسم و انگشتری وغیرہ

sharf-e-itarad2015::..شرف عطارد ۲۰۱۵۔

اس سال شرف عطارد کا وقت بمطابق پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم 16اگست 2015 بوقت ۱۰بجکر۴۹منٹ صبح تا 17گست2015، ۲بجکر ۲۲منٹ تک رہے گا ۔ سیارہ عطارد دائرۃ البروج کا دورہ کرتے ہوئے جب برج سنبلہ کے ۱۵ درجہ پر پہنچتا ہے تو یہ حالت شرف میں ہوتا ہے یہ وقت ہر سال میں ایک مرتبہ ضرور آتا ہے یہ سیارہ انسانی زندگی میں کامیابیوں کے لئے وسائل پیدا کرتا ہے ۔ عطارد بے شمار خوبیوں کا مالک ہے یہ ان تمام امور سے منسلک ہے جو تحریر و تقریر ، حصول علم ۔ قوی الحافظہ ، امتحان میں کامیابی ۔ قوت فصاحت و بلاغت سے متعلق ہوتے ہیں ۔ یہ سیارہ ذہن انسانی کے ساتھ ساتھ قوت ناطقہ سے بھی تعلق خاص رکھتا ہے اسی لئے یہ ستارہ نطق کی تمام قوتوں کو قوی کرتا ہے ۔ اہل علم و عقل ، شاعر ادیب ، مصنف، پروفیسر اور ٹیچر اس کے ما تحت ہیں ۔ اس کے علاوہ یہ سیارہ مرضوں کے علاج میں بھی معان ثابت ہوتا ہے ۔ خصوصاََ وہ امراض جن کا تعلق ذہن انسانی سے ہو ۔ جیسے شزیوفینیا ۔ مالیخولیا ۔ جنون ۔ صرع ۔ فاتر العقل ۔ اور بچوں کے خواب یا بیداری میں ڈرنا وغیرہ ۔ اس کے علاوہ ذرائع نقل و حرکت ، نشر و اشاعت سے بھی اس کا تعلق ہے ۔ انہی تمام منسوبات کو ملحوظ رکھ کر مختلف اعمال شرف عطارد سے متعلق پیش کئے جا رہے ہیں ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
علم نقوش ۔ عملیات و تعویذات

مالی مسائل کا خاتمہ

اس وقت دنیا حصول آسائشات کی جنگ میں لگی ہوئی ہے ، سڑک پر بیٹھے کاروبار کرنے والے فرد سے لے کر ایوان میں مسند شاھی پر براجمان افراد تک ، ہر ایک اپنی بساط کے مطابق جائز و ناجائز ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی دولت کو بڑھانے کی فکر میں کوشاں ہے ۔ نچلے طبقہ کے افراد سے متوسط طبہ تک کے افراد ۔۔۔۔کیپیٹلزم کی آگ میں خود کو جھونک چکے ہیں۔
جھوٹی شان و شوکت کے حصول کے لئے یا اسے برقرار رکھنے کے لئے ایک عام آدمی سے بینکوں تک قرضے اٹھا رکھے ہیں ، ادھار کی اس رقم سے اپنی شان و شوکت کو قائم رکھنے کی ناکام سعی کی جاتی ہے ، دوسری جانب ضروریات زندگی گراں سے گراں تر ہوتے جا رہی ہے لوگ قرضوں میں گرفتار ہے ملازمت کے کہ ملنے کا نام نہیں ۔ایسے تمام اصحاب کے لئے ایک قرآنی عمل پیش خدمت ہے ۔ اس عمل میں نہ کوئی سخت شرائط ہیں نہ کوئی پرہیز ۔۔۔ [مزید جانئے۔۔۔]

عملیات سیارگان ۔ الواح و طلاسم و انگشتری وغیرہ

NauRoz_2015::..نوروزعالم افروز ۲۰۱۵

نوروز 21مارچ 2015بروز ہفتہ بوقت شب 3 بجکر 45 منٹ 07 سیکنڈ(پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم)پر ہوگا۔
نوروز یا تحویل آفتاب کا وقت نہایت ہی مبارک و مسعود ہوتا ہے۔ علمائے روحانیات کے مطابق یہ وقت انتہائی سعد اور طاقت ور وقت تسلیم کیا جاتا ہے ۔اس وقت خصوصی نقوش و طلسمات مختلف مقاصد کے حصول کے لئے تیار کرتے ہیں۔
اس مبارک موقع پر قارئین کی خدمت میں چند مفید الواح پیش کی جا رہی ہیں جن میں لوح کثیر الفوائد و روحانی ترقی۔ لوح نوروز مخصوص ۔ طلسم زحل برائے رد نحوست سیارہ زحل شامل ہیں۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
عملیات سیارگان ۔ الواح و طلاسم و انگشتری وغیرہ

نوروز عالم افروز اور لوح مہر آفتاب

نوروز عالم افروز جو کہ 21 مارچ 2015 بروز ہفتہ بوقت شب 3بجکر45منٹ 07 سیکنڈ پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم پر واقع ہوگا۔عاملین و جفار حضرات کے نزدیک ایک انتہائی سعد ترین وقت ہے ۔اس وقت کی مناسبت سے لوح مہر آفتاب تیار کرنے کا مفصل طریقہ کار دیا جا رہا ہے ۔ حصول مراتب، جاہ و منزلت،دشمنوں پر فتح یابی،حصول عظمت و فتوحات کو جذب کرنے کے لئے ایک انتہائی موثر عمل۔ ۔ ۔حامل لوح پر نہ ہی سحر غلبہ پا سکتا ہے نہ ہی اعداء کچھ بگاڑ سکتے ہیں ۔مراتب دنیوی کے حصول کے لئے غیبی طور پر اسباب و وسائل حاصل ہونا شروع ہوجاتے ہیں ۔ترقی لانا اس لوح کی تاثیر ہے ۔وہ تمام افراد جو بااختیار نہیں اور معمولی عہدوں پر فائز ہیں ایسے تمام لوگوں کے لئے یہ وقت انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
متفرقات

جشن عید میلاد النبی ﷺاز قلم سید نعمت علی نقوی ، اسپین۔

نبی کریم ﷺکا دنیا میں ظہور کا جشن جب بھی منا لیا جائے وہ اللہ کی خوشنودی کا باعث ہے ۔
اس لئے اس مضمون کے شائع ہونے میں تاخیر کا سبب یہی ہے کہ ہمارے محترم قارئین کے ساتھ ہم بھی ایک بار پھر نبی کریم ﷺ سے اپنی محبت کا اظہار کرکے اللہ کی خوشنودی حاصل کرلیں۔

جس طرح اللہ تعالیٰ کی ذات بے عیب ہے اسی طرح اس کا سب سے محبوب نبی حضرت محمد مصطفیٰ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی بے عیب اور بے مثل ہے لہذا جس طرح اللہ تعالیٰ کی عظمت اور شان میں کچھ کہنا کسی کے بس میں نہیں اسی طرح نبی کریم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں بھی کچھ نہیں بیان کیا جا سکتا۔ یہ نبی اعظم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی محبت اور مودۃ کا جذبہ ہے جو ذہن میں کچھ الفاظ ڈال دیتا ہے جسے انسان تحریر میں لا پاتا ہے

1.
اللہ واحد ہے اس لیے اس نے اپنے آخری نبی صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کا بھی واحد ہونا پسند کیا۔

2.
انجیل میں نبی کریم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ذکر کبھی فارقلیط کہہ کر کروایا گیا
3.
یوں لگتا ہے کہ اللہ اپنے نبی کی محبت میں قسمیں کھانا پسند کرتا ہے۔
کبھی اللہ نے نبی کریم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی قسمیں کھائیں اور کبھی نبی کریم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خاطر قسمیں کھائیں

4
اللہ کو کتنا یقین کہ جو الفاظ زبان سے نکلے آیات بنیں اور رسول بھی اتنا صادق اور اتنا امین کہ اللہ کے کلام کو قرآن کہے اور اپنے کلام کو حدیث۔ [مزید جانئے۔۔۔]