Naqsh e Tajalli e Quran | نقشِ تجلی قرآن

December 1, 2017 admin 0

علمائے علم الاوفاق نے جہاں مشکل ترین قواعد کا ذکر کیا ہے وہیں کچھ ایسے سادہ طریق بھی ہیں جو کسی بھی طرح اپنے اثرات کے اعتبار سے کم نہیں ۔ اس مرتبہ ایک ایسے نقش قرآنی کا طریقہ پیش کیا جا رہا ہے جو کئی مرتبہ ہماری میزان کی کسوٹی پر پورا اترا ہے ۔ ہمہ قسم کے مسائل میں اس نقش معظم کو استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

No Picture

Sharf-e-Zohra | Taskheer | Husool e Dolat Kay Khaas Aamaal | شرف زہرہ 2017 تسخیر و حصول دولت کے خاص اعمال

April 10, 2017 admin 0

اس ماہ 13 اپریل تا 17 اپریل سیارہ زہرہ اپنے شرفی درجات پر ہوگا ۔ انتہائی اہم و موثر وقت
سیارہ زہرہ کا رجعت سے نکل کر شرفی درجات پر مسقتیم ہونا ۔
اس سیارہ کا تعلق انسانی جذبات سے ہے ، اتحاد و تنظیم ہمدری و محبت اسی سے منسوب ہے ۔ انسانی خیالات کے تبدیل کرنے میں ایک اہم رول ادا کرتا ہے دیومالائی نظریات رکھنے والے اس سیارے کو موسم بہار کی دیوی کہتے تھے ۔
ہم اس مرتبہ اس سعد وقت میں تین مقاصد کے لئےالواح تیار کرنے کا مفصل طریق بیان کر رہے ہیں ۔
تسخیر خلق و رجوع خلق
یہ طریقہ ان لوگوں کے لئے مفید ہے جن کا خلقت سے عام تعلق ہے مثلاً ڈاکٹر حکیم ، وکلاء ، دکاندار حضرات ، سیاسی لیڈران ، سیلزمین، انشورنس پالیسی کا کام کرنے والے افراد ، غرضیکہ وہ تمام افراد جن کا تعلق کسی نہ کسی صورت عوام سے رہتا ہو یا یوں کہہ لیں کہ جن کا ذریعہ آمدن عوام سے متعلق ہو ۔
تسخیر مخصوص
یہ طریقہ ان خواتین و حضرات کے لئے مفید ہوگا جوکسی مخصوص فرد کی تسخیر چاہ رہے ہوں وہ افراد جو کسی خاص عورت کی تسخیر چاہ رہے ہوں یا کسی مطلوبہ جگہ شادی کے خواہشمند ہوں تو اس وقت اس طریقے کو اپنایا جائے ۔
حصول دولت ۔
ہمارے ہاں عمومی طور پر مال و دولت سے منسوب لوح مشتری کو ہی اہمیت دی جاتی ہے اس مرتبہ ایک مخصوص طریق ہم سیارہ زہرہ کے شرف میں پیش کرنے جا رہے ہیں جو حصول دولت بلکہ حاضری مال و دولت کے سلسلے میں کافی بہتر پایا ہے ۔

No Picture

Sharf-e-Zohra January 2017 | شرف زھرہ جنوری 2017

January 23, 2017 admin 0

اس سال سیارہ زھرہ اپنے شرفی درجات پر 30 جنوری 2017 کو 00:20:22 کو ہو گا اور یہ وقت 31 جنوری 2017 کو 04:35:41 پر ختم ہو گا۔ علوم مخفیہ اور روحانیت کے میدان کی عظیم ترین شخصیات نے کسی بھی سیارہ کی شرف اور حالت اوج کو نہایت موثر اور مبارک قرار دیا ہے۔ سیارہ زھرہ دولت ، محبت، تسخیر خاص، تسخیر خلق ، شادی کے معاملات پر براہ راست اثرات مرتب کرتا ہے۔ اسی سبب عالمین حضرات پورا سال اس وقت کا انتظار کرتے رہتے ہیں۔