علم نقوش ۔ عملیات و تعویذات

حصول محبت کا کرشماتی عمل

آخری اپ ڈیٹ: 27 فروری 2026

حصول محبت کا کرشماتی عمل

جب ہم انسانی تاریخ پر نظر ڈالتے ہیں تو انسان ہمیں دو ہی جذبوں میں تقسیم نظر آتا ہے: محبت اور نفرت۔ محبت کا جذبہ غالب ہو تو انسان زندگی کو بچانے والی دوا ایجاد کرنے سے لے کر چاند اور مریخ کو تسخیر کرلیتا ہے، جبکہ نفرت کا جذبہ غالب آنے سے انسان کئی جنگوں میں کروڑوں بےگناہ انسانوں کا خون بہانے کے جرم کا ارتکاب کرنے سے بھی نہیں ڈرتا۔ کہتے ہیں کہ محبت و نفرت کے ان جذبوں پر جس کو کمال حاصل ہو جائے، وہ اپنے وقت کا سب سے بڑا بادشاہ یا جادوگر بن جاتا۔

محبت انسان کی فطرت ہے اور اسے جو اچھا لگے، اس کی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے۔ اکثر یہ محبت یک طرفہ ہوتی ہے۔ انسان اپنی محبت کو پانے کے لیے مشکل سے مشکل کام کرتا آیا ہے۔ کبھی وہ صحراؤں میں خاک چھانتا نظر آتا ہے تو کہیں وہ پہاڑ کاٹ کر دودھ کی نہر بناتا۔ محبت انسان کو اس قدر مجبور کر دیتی ہے کہ وہ انجام کی پرواہ کئے بنا اپنی محبت کو حاصل کرنے کی ہر سعی کرتا ہے۔

کچھ لوگ عشق حقیقی کے متلاشی ہوتے ہیں اور اس کے لیے کئی سخت قسم کی عبادات اور وظائف کا سہارا لیتے ہیں لیکن وہ اپنے مقصد کو حاصل نہیں کر پاتے، جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یہ لوگ انسانوں سے محبت کرنے کو اہمیت نہیں دیتے۔ قدرت نے انسان کی فطرت میں دوسرے انسان سے محبت کرنا رکھا ہے، جب آپ اپنی فطرت کے خلاف جاتے ہیں کامیابی حاصل نہیں کر پاتے۔ در حقیقت عشق مجازی ہی عشق حقیقتی کی طرف لے کر جاتا ہے۔ اس میں کچھ تدبر کرنے کی ضرورت ہے۔

روحانیت اور جادو کی دنیا میں محبت پر بہت سارے اعمال درج ہیں جن میں کچھ اپنے اثرات کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ کچھ اعمال بہت سادہ اور کچھ بہت پیچیدہ ہیں۔ ان کی پیچیدگی اور آسانی عمل کی تاثیر میں فرق نہیں ڈالتی۔ اکثر سادہ نظر آنے والے اعمال اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں بہت موثر ثابت ہوتے ہیں۔

آج ہم حصول محبت کے لیے ایک ایسا عمل پیش کر رہے ہیں جو بہت آسان ہونے کے ساتھ ساتھ کرشماتی اثرات بھی رکھتا ہے۔ یہ عمل ہر کوئی کر سکتا ہے۔ اس میں کسی قسم کا مشکل نقش یا لوح تیار نہیں کی جاتی، بلکہ قدرت کی پیدا کردہ ان قوتوں کو استعمال کیا جاتا ہے جو تخلیق کے مختلف عناصر پر مامور ہیں۔

نوٹ: یہ عمل کرنے سے پہلے آپ اپنے ارد گرد میں کسی صاحب علم سے رائے اور تجویز ضرور لیں۔


عمل کی شرائط

یہ عمل اپنی پوری تاثیر کے ساتھ تب کیا جاتا ہے جب آپ درج ذیل شرائط کا خیال رکھیں:

  • یہ عمل جمعہ کے دن طلوع آفتاب کے وقت کیا جائے۔
  • جس دن آپ عمل کریں، اس دن چاند کی روشن راتیں ہوں۔
  • چاند برج عقرب میں نہ ہو۔
  • جمعہ کا دن سیارہ زھرہ سے متعلق ہے، اور سیارہ زھرہ کی ساعت میں محبت کے اعمال کئے جاتے ہیں۔
  • اس عمل کے دوران بہترین خوشبو جلائے رکھیں۔ خوشبو اگر سیارہ زھرہ سے متعلق ہو تو زیادہ موثر ہو گا۔

ان شرائط کی وجہ یہ ہے کہ یہ عمل انہی نسبتوں اور ساعتوں کے ذریعے اپنی ترتیب میں قوت پاتا ہے۔ اسی لیے وقت، کیفیت اور ترتیب کو معمولی نہ سمجھیں۔


عمل کے لیے درکار چیزیں

  • سرخ گلاب کا پھول
  • محبوب کا پہنا ہوا کپڑا یا کپڑے کا ٹکڑا، اگر یہ نہ ہو تو محبوب کے چند بال
  • لکھنے کے لیے سرخ روشنائی
  • دو سفید کاغذ کے ٹکڑے (ایک ہی سائز کے)
  • سرخ رنگ کا دھاگہ
  • سرخ موم بتی

اس عمل پر مامور قوتوں کو اپنے پاس بلانے کے لیے ان کی خدمت میں کچھ تحائف پیش کئے جاتے ہیں۔ تحفہ ہر مخلوق کے دل میں آپ کے لیے پسندیدہ جذبات پیدا کرتا ہے، اور جب کوئی آپ کو پسند کرتا ہے اور آپ اس سے کوئی فرمائش کرتے ہیں تو وہ لازمی پوری کرتا ہے۔

تحائف:

  • میٹھے چاول یعنی زردہ یا میٹھائی
  • شہد
  • پھولوں میں یاسمین کے پھول

ان سب کو ایک صاف پلیٹ میں رکھ لیں۔


عمل کا طریقہ

مرحلہ 1: دعوت اور ہدیہ کی نیت

سب سے پہلے ہم جمعہ کے دن اور سیارہ زھرہ پر مامور قوتوں کو اپنی مدد کے لیے پکاریں گے۔ آپ نے ایک پلیٹ میں جو چیزیں رکھی ہوئی ہیں ان کو سامنے رکھ لیں اور یہ عبارت پڑھیں۔ یہ عبارت اردو میں لکھی جا رہی ہے کیونکہ بہت سے لوگ عربی زبان کو درست تلفظ میں ادا نہیں کر پاتے، جس کی وجہ سے عمل کی تاثیر ظاہر نہیں ہوتی۔ عبارت یہ ہے:

” یا جبرائیلُ ، یا عینیائیلُ، یا ابوالحسن ، یا زوبعہ ابیض آپ کو قسم ہے کہ میرے اس محبت کے عمل کو انجام دو آپ کو اسم الہی خبیر کا واسطہ ”

یہ عبارت تین بار پڑھی جائے گی۔ جب عبارت مکمل کر لیں تو سامنے رکھی چیزوں پر نظر ڈال کر کہیں:

میں یہ تمام اشیاء جبرائیل ، عینیائیل، ابوالحسن اور زوبعہ ابیض کی خدمت میں بطور ہدیہ پیش کرتا ہوں۔

یہ چیزیں عمل تیار کر لینے کے بعد چلتے پانی میں بہا دیں یا پھر بچوں میں کھانے کے لیے تقسیم کر دیں۔

مرحلہ 2: موم بتی پر کلمہ لکھنا

اس عمل کے لیے ہم ایک مثال پیش کر رہے ہیں۔ اس مثالی عمل میں ہم آنسہ بنت نساء (عورت) کے دل میں رجل بن خانم (مرد) کی محبت پیدا کر رہے ہیں۔ آپ جن دو افراد کے لیے عمل کریں، ان کے نام استعمال کریں۔

آپ کے پاس سرخ رنگ کی جو موم بتی ہے، اس پر کسی نوک دار چیز سے یہ کلمہ لکھیں:

” الحب آنسہ بنت نساء علی حب رجل بن خانم ”

اہم: پہلے اس کا نام لکھا جائے گا جس کے دل میں محبت پیدا کرنی ہے۔ نام لکھتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ موم بتی ٹوٹ نہ جائے۔ موم بتی پر کلمہ جس انداز میں لکھا جائے گا وہ آپ کی سہولت کے لیے دیا گیا ہے۔

دونوں نام ایک ہی سائز میں لکھے جائیں گے، اور یہ نام سرخ رنگ کی روشنائی سے لکھے جائیں گے۔ نام لکھنے کے بعد دونوں ٹکڑوں کو ایک دوسرے کے اوپر اس طرح رکھیں کہ دونوں نام ایک دوسرے سے مل جائیں۔ پھر ان ٹکڑوں پر محبوب کے کپڑے کا ٹکڑا یا بال لپیٹ دیں۔

یہاں ترتیب اور قرینے کا خیال رکھیں: کاغذ سیدھا رہے، تحریر واضح ہو، اور لپیٹتے وقت چیزیں بکھری نہ ہوں۔

مرحلہ 4: شمع روشن کرنا اور عزیمت کا ورد

ایک پلیٹ میں یہ دونوں کاغذ اور موم بتی رکھ دیں۔ موم بتی کو جلا لیں۔ پختہ یقین رکھیں کہ موم بتی روشن کرتے ہی آپ کے محبوب کے دل میں آپ کی محبت روشن ہو جائے گی۔

اب یہ عزیمت 21 بار پڑھیں۔ اس عزیمت کو پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ اسے سات سات کی تعداد میں پڑھنا ہے۔ یعنی:

  • پہلے 7 بار: محبوب کے چہرے کا تصور جما کر
  • دوسرے 7 بار: بند آنکھوں سے تصور کہ محبوب آپ کی طرف دوڑتا ہوا آ رہا ہے
  • تیسرے 7 بار: بند آنکھوں سے تصور کہ محبوب آپ کے سامنے موجود ہے

ہر حصے میں آپ کا تصور مضبوط رہے، اور الفاظ واضح، یکسوئی کے ساتھ اور مسلسل ادا ہوں۔ عزیمت یہ ہے:

” اے پاک و طاہر ارواح میں آپ کو قسم دیتا ہوں ہمارے رب کے نام کا واسطہ میری طرف متوجہ ہوں، اور آنسہ بنت نساء کو رجل بن خانم کی طرف متوجہ کرو، آنسہ بنت نساء کے قلب و روح و جسم کو رجل بن خانم کے عشق و محبت کی آگ میں جلاؤ۔ آنسہ بنت نساء کے قلب و ذہن و روح پر مسلط ہوجاؤ اور ایک لمحہ کے لئے بھی وہ رجل بن خانم کی محبت سے غافل نہ ہو سکے ۔ آنسہ بنت نساء کو رجل بن خانم کی طرف اس طرح کشش کرو جیسے مقناطیس لوہے کو اپنی جانب کشش کرتا ہے ۔ اے اس عمل پر مامور موکل میں آپ کو ہمارے رب کا واسطہ دیتا ہوں میری اس حاجت کو ابھی پورا کرو، ابھی فوری، اسی لمحہ "۔

مرحلہ 5: پھونک، بندش اور دفن

جب عزیمت کو 21 بار ورد کر چکیں تو گلاب کے پھول اور ناموں والے کاغذ پر سات بار پھونک دیں۔

جب تک موم بتی جلتی رہے آپ نے اس کے سامنے بیٹھے رہنا ہے اور بند آنکھوں سے اپنے محبوب کا چہرہ دیکھتے رہیں، اور دل ہی دل میں محبوب کی آواز سنیں کہ وہ آپ کو کہہ رہا ہے کہ میں تم سے محبت کرتا ہوں۔

جب موم بتی مکمل طور پر جل کر بجھ جائے تو ناموں والے کاغذ کو گلاب کے پھول کے اندر رکھ دینا ہے اور پھول کے ارد گرد سرخ رنگ کا دھاگہ لپیٹ دینا ہے تاکہ پتیاں بند ہو جائیں۔ اس پھول کو آپ کسی ویرانہ میں صاف جگہ پر مٹی میں دفن کر دیں۔

آپ نے جس انسان کے لیے یہ عمل کیا ہے، وہ چند ہی دنوں میں آپ کی محبت میں بےقرار ہونا شروع ہو جائے گا اور آپ سے اظہار محبت کرے گا۔

اس ایک عمل سے بے شمار کام لئے جا سکتے ہیں، صرف تدبر کی ضرورت ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • یہ عمل کرتے وقت جلد بازی نہ کریں۔ ہر مرحلہ اپنی ترتیب سے مکمل کریں۔
  • نام لکھتے وقت غلطی سے بچیں، خاص طور پر “جس کے دل میں محبت پیدا کرنی ہے” اس کا نام پہلے لکھنے کی شرط ضرور ملحوظ رہے۔
  • موم بتی پر لکھتے وقت اسے ٹوٹنے سے بچائیں۔
  • تحائف (زردہ/میٹھائی، شہد، یاسمین) کو عمل کے بعد چلتے پانی میں بہا دیں یا بچوں میں تقسیم کر دیں، جیسا کہ اوپر درج ہے۔
  • کسی بھی عمل میں تدبر اور ذمہ داری ضروری ہے۔

نتائج کا وقت

عمومی طور پر مشاہدہ میں آیا ہے کہ مطلوبہ شخص چند ہی دنوں میں محبت میں بےقرار ہونا شروع ہو جاتا ہے اور اظہار محبت کرتا ہے۔ تاہم عمل کی ترتیب، وقت کی پابندی، تصور کی مضبوطی، اور شرائط کا لحاظ مجموعی تاثیر میں کردار ادا کرتا ہے، اس لیے ہر مرحلہ پورے اہتمام سے انجام دیں۔


مزید مطالعہ


FAQ

کیا یہ عمل خواتین کر سکتی ہیں؟

جی ہاں، یہ عمل “ہر کوئی کر سکتا ہے” کے اصول پر پیش کیا گیا ہے، بس ناموں کی جگہ متعلقہ افراد کے نام درست ترتیب کے ساتھ استعمال کریں۔

اگر محبوب کا کپڑا یا بال میسر نہ ہوں تو کیا کیا جائے؟

اس عمل میں محبوب کا پہنا ہوا کپڑا یا کپڑے کا ٹکڑا، اور اگر یہ نہ ہو تو محبوب کے چند بال کا ذکر ہے۔ اگر دونوں میں سے کچھ بھی میسر نہ ہو تو اسی شرط کے مطابق بہتر ہے کہ عمل موخر کر کے مطلوبہ چیز میسر ہونے پر کیا جائے۔

کاغذ کے ٹکڑوں کا سائز ایک جیسا ہونا کیوں ضروری ہے؟

یہ شرط اس لیے رکھی گئی ہے کہ دونوں نام لکھنے اور ملانے میں ترتیب قائم رہے، اور عمل میں “جوڑ” کی کیفیت واضح ہو۔

کیا یہ عمل کسی بھی دن کیا جا سکتا ہے؟

نہیں، اس عمل کے لیے واضح طور پر جمعہ کے دن طلوع آفتاب کا وقت بتایا گیا ہے، ساتھ ہی چاند کی روشن راتیں اور چاند کا برج عقرب میں نہ ہونا بھی شرط ہے۔

تحائف کا کیا کرنا ضروری ہے؟

عبارت اور نیت کے بعد ان تحائف کو عمل تیار کر لینے کے بعد چلتے پانی میں بہا دیں یا پھر بچوں میں کھانے کے لیے تقسیم کر دیں، جیسا کہ طریقہ میں درج ہے۔

نتائج کتنے دن میں ظاہر ہوتے ہیں؟

اس عمل کے مشاہدات و تجربات کے مطابق مطلوبہ شخص “چند ہی دنوں” میں بےقرار ہونا شروع ہو جاتا ہے اور اظہار محبت کرتا ہے۔

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

7 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گیا

محترم قارئین،ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔جزاک اللہ خیراً