No Picture

Ring Mushkil Kusha | انگشتری مشکل کشاء

April 19, 2017 admin 0

تقدیر کا مسئلہ کا ایک الجھا ہوا مسئلہ ہے۔مصائب و مشکلات ، موت و زندگی صحت و بیماری ، امیری و غریبی ۔ سب کچھ قدرت کی جانب سے ہے میں اس مسئلہ پر قلم اٹھا کر خوامخواہ پریشان ہونا نہیں چاہتا مشکلات خدا کی جانب سے تو مشکلات کا حل بھی خدا کی جانب سے ۔ عملیات کیا ہیں ؟۔ مختلف طریقوں ، مختلف قاعدوں اور مختلف راستوں سے اللہ کی بارگاہ میں قبولیت کے لئے دعا ۔ بس اللہ اللہ خیر سلا ۔
عملیات کے بعض ایسے طریقے بھی ہیں کہ جن کے ذریعے اللہ جلد دعا قبول فرماتا ہے انہیں عجیب و غریب طریقوں میں سے ایک انسب اور بہتر طریقہ ہے ۔ انگشتری مشکل کشاء !!!۔

No Picture

علم الجفر تاریخ کے آئینہ میں

February 9, 2012 admin 0

علم الجفر کی افادیت پر ، حصہ آثار و اخبار پر اس سے قبل کئی مضامین پیش کئے جا چکے ، گو کہ علم الجفر کی حقانیت سے انکار ممکن نہیں تاریخ میں اس کے واضح شواہد ملتے ہیں لیکن ہمارے مفتی صاحبان کا کیا کریں؟ کہ جب کسی بات تک ان کی پہنچ نہ ہو پائے تو وہ علم حرام قرار دے دیا جاتا ہے بحث برائے بحث فائدہ مند نہیں ہوتی
یہاں چند تاریخ کے اوراق سے کچھ حوالہ جات دئیے جا رہے ہیں جو اس علم کی صداقت کے لئے کافی ہے ۔ اس سے پہلے کہ ہم حوالہ جات پیش کریں مناسب سمجھتے ہیں کہ ان علماء کے نام اور کتب کے نام بھی تحریر کر دیں جنہوں نے علم الجفر پر کافی ریسرچ کی واضح رہے کہ یہ علماء مسلمانوں کے ہر دو مسلک سے تعلق رکھتے ہیں
یعنی ان علماؤں میں اہل سنت اور اہل تشیع ہر دو مسالک کے مشاہیر ، علماء و محققین شامل ہیں۔

No Picture

Ilmuljaffer::..علم جفر

October 11, 2011 admin 0

اس ماہ ہم ایک عمدہ اور بہترین قسم کا مستحصلہ بیان کر رہے ہیں جسے مستحصلہ صغریٰ کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے یہ ایک نہایت ہی علمی قسم کا قاعدہ ہے اور علم جفر کی قسم اسود سے تعلق رکھتا ہے اس کی سطر مستحصلہ نہایت جامع اور علمی طرز کی آتی ہے اگر آپ کی مشق میں مسلسل یہ قاعدہ رہے تو اس کے اسرار باطنی آپ پر عیاں ہوتے جائیں گے ۔