No Picture
عملیات سیارگان ۔ الواح و طلاسم و انگشتری وغیرہ

شرف مشتری اور لوح قضا و قدر

لوح قضا و قدر ۔ جس کی سند مشہور و معروف کتاب شمس المعارف الکبریٰ مصنف شیخ ابوالعباس احمد بن علی بونی سے ملتی ہے ۔
یہ لوح ایک ابدال کے ذریعہ شیخ کو تعلیم فرمائی گئی تھی یہ واقعہ کتاب مذکور میں مفصل درج ہے ۔
شرف مشتری کے موقع پر اس عظیم با برکت لوح سے ہر شخص فیضیاب ہو سکتا ہے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
عملیات سیارگان ۔ الواح و طلاسم و انگشتری وغیرہ

Sharf e zohra 2013::..شرف زہرہ ۲۰۱۳

سیارہ زہرہ جو کہ ایک سعد اصغر سیارہ ہے بقول صاحب کتاب شمس المعارف الکبریٰ بونی رحمتہ اللہ علیہ ، سیارہ زہرہ مونث ہے ۔ شادی اور خوشی کا بادشاہ ہے ، شہوت ، زینت و تالیف قلوب(کسی کے دل کو مسخر کرنا) اس کی خاصیت ہے ۔
جب یہ سیارہ برج حوت کے ۲۷ درجہ پر پہنچتا ہے تو قوانین قدرت کے مطابق نہایت ہی عمدہ شعاعیں عالم سفلیہ پر ڈالتا ہے اسے ہم حالت "شرف”کے نام سے پکارتے ہیں۔
علمائے متقدمین نے اس وقت کو نہایت موثر جانا ہے اسی سبب عاملین پورا سال اس وقت کا انتظار کرتے ہیں
امسال یہ وقت ۱۹ مارچ ۲۰۱۳ ۳ بجکر ۲۰ منٹ قبل از سحر سے رات ۱۹ مارچ ۲۰۱۳ ۱۰ بجکر ۲۵ منٹ تک رہے گا ۔ اس دوران ساعت زہرہ کا خیال رکھتے ہوئے عمل تیار کیا جائے گا۔
ہمارا کام وقت کی نشاندہی کرنا ہے مستفید ہونا آپ کا کام ہے ۔
تسخیر حکام ، تسخیر خلق ، قوم یا خلقت پر بزرگی حاصل کرنا ہو تو بھی مناسب ہے ۔ دکانداروں ، وکلاء ، ڈاکٹر حضرات، سیلزمین وغیرہ جن کی آمدن خلقت کی آمد سے متعلق ہو ان کو اس موقع سے لازمی فائدہ اٹھانا چاہئے تاکہ زیادہ خلقت آئے اور زیادہ آمدن ہو۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
عملیات سیارگان ۔ الواح و طلاسم و انگشتری وغیرہ

شرف زہرہ ۲۰۱۲۔ تسخیر خلائق اور تسخیر مطلوب کا مجرب عمل

بقول صاحب کتاب شمس المعارف الکبریٰ بونی رحمتہ اللہ علیہ سیارہ زہرہ موئنث ہے مزاج سرد تر ہے شادی خوشی کا بادشاہ ہے شہوت و زینت، تالیف قلوب(کسی کے دل کو مسخر کرنا ) اس کی خاصیت ہے ۔
جب یہ سیارہ دورہ فلک کرتا ہوا ۲۷درجہ برج حوت پر آتا ہے تو قوانین قدرت کے مطابق نہایت عمدہ شعاعیں عالم سفلیہ پر ڈالتا ہے اسے ہم حالت شرف کے نام سے پکارتے ہیں ۔ امسال ۵ فروری ۲۰۱۲ صبح ۲ بجکر ۹ منٹ تا ۵ فروری ۲۰۱۲ رات ۱۰ بجکر ۲۴ منٹ تک شرف کا دورانیہ رہے گا ۔
علمائے متقدمین علوم مخفیہ کے بے تاج بادشاہ شیخ بہاؤالدین عاملی جناب سید حسین اخلاطی ، شیخ عبدالمنان ، مولانا عبد الصمد اردبیلی اور شیخ عبدالمجید المغربی نے اس وقت شرف کو نہایت موثر اور مسعود گردانا ہے۔
اس مبارک و مسعود وقت سے وہ تمام افراد مستفید ہو سکتے ہیں جن کا عوام ، پبلک سے زیادہ تعلق ہو ، مثلاً حکیم ، دکاندار، ڈاکٹرز، وکلاء ، اور صحافی حضرات جن کا ذریعہ آمدنی عوام سے متعلق ہو ۔ تسخیر خلق کے عمل سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ تسخیر خلائق سے مراد ہے کہ لوگ کسی نا معلوم کشش کی وجہ سے حامل لوح کی طرف متوجہ ہوں ۔ نیز وہ تمام حضرات بھی اس موقع پر فرد مخالف کی تسخیر خاص کا عمل کر سکتے ہیں ۔ مثلاً شوہر اور بیوی میں ناچاقی ہے اور دونوں میں سے کوئی بھی یہ چاہتا ہے کہ یہ نا اتفاقیاں ختم ہو کر ایک خوش گوار ماحول قائم ہوجائے تو اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتا ہے ، نیز وہ افراد جو مطلوبہ جگہ نکاح کے خواہشمند ہوں ان کے لئے بھی یہ وقت ایک نعمت غیر مترقبہ ثابت ہو سکتا ہے۔
اس وقت سے استفادہ کے لئے شیخ عبدالمجید المغربی کا ایک عمل لکھ رہا ہوں آپ خواہ کسی ایک شخص کو مسخر کریں یا تسخیر خلائق کے لئے عمل کریں انشاء اللہ عمل ہرگز خطا نہ کرے گا۔ یہی عمل جناب کاش البرنی مرحوم اور صاحب کتاب مفتاح الجفر نے بھی تحریر کیا ہے لیکن درحقیقت یہ عمل شیخ عبدالمجید مغربی صاحب کا ہے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

شرف زحل ۲۰۱۱؟؟؟

کچھ عرصہ قبل محمد اجمل کی جانب شرف زحل کی مناسبت سے ایک تحریر شائع کی گئی تھی جسے بے حد سراہا گیا ، ہم نے ہمارے محسن اور کرم فرما جناب ارشد گیلانی صاحب سے بھی اس سلسلے میں قلم کو حرکت دینے کی گزارش کی تھی جنہیں انہوں نے قبول کرتے ہوئے گرانقدر معلومات روانہ فرمائیں۔
شرف زحل ۲۰۱۱ اور دیگر قوانین نجوم پر ایک علمی تبصرہ از قلم ارشد گیلانی ۔ کینڈا [مزید جانئے۔۔۔]

عدد 8 کے مجرب تعویذ و نقوش | کیا عدد 8 نحس ہے ؟ قسط پنجم
علم الاعداد

عدد 8 کے مجرب تعویذ و نقوش | کیا عدد 8 نحس ہے ؟ قسط پنجم

قسط پنجم گزشتہ اقساط سے قدرے مُختلف ہو گی ، کیونکہ اس قسط میں ہم اُن مجرب تعویذ و نقوش کا ذکر کریں گے جو عدد آٹھ کی نسبت لئے ہُوئے ہیں  اور جو عملیات کی مشہور کتابوں میں مذکور ہیں ۔ تعویذ عدد 8 کا ہر اک نقش بحوالہ ہو گا بمع  فوائد منسوبہ کے انشا ء اللہ ۔ کچھ نقوش میرے استخراج کردہ و وضع کردہ ہیں ۔ جن کی نشان دہی  بھی کر دی جائے گی ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

قران کی سورتوں کے خواص

سورہ اخلاص کی فضیلت

اس تحریر میں سورہ اخلاص ( قل ھو اللہ احد) کی فضیلت – سورہ اخلاص کے فضائل ، سورہ اخلاص کے مختلف نام، سورہ اخلاص کی تفسیر، تشریح سورہ اخلاص بزبان آئمہ معصومینؑ، سورہ اخلاص کے عمل کے خاص نکات، سورہ اخلاص کا شان نزول ، سورہ اخلاص سے منسوب روایات، سورہ اخلاص سے منسوب واقعات، سورہ اخلاص کے شان نزول کے متعلق ارشادات آئمہ معصومین ؑ، سورہ اخلاص کی فضیلت اقوال معصومین ؑ کی روشنی میں ، سورہ اخلاص اور حضرت سلمان فارسی(رض)، سورہ اخلاص پڑھنے کا ثواب ، سورہ اخلاص کے وظائف، سورہ اخلاص کے تین مجرب عمل ، سورہ اخلاص کا نقش، سورہ اخلاص کے نقش لکھنے کا طریقہ ، نقش کی زکات کا طریقہ ، سورہ اخلاص سے محبت و دشمنی کے اعمال اور سورہ اخلاص کا با موکل عمل نہایت تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
متفرقات

جب نیند موت دیتی ہے : نیند کے فالج (سلیپ پیرالایسز ) کا علاج

Sleep paralysis demon
ایک ایسی خوفناک حقیقت ہے جس سے فرار ممکن نہیں۔ نیند انسانی جسم کے اہم ترین ضرورت ہے جو دل و دماغ کے ساتھ روح کو بھی سکون مہیا کرتی ہے لیکن کبھی یہ نیند زندگی کو عذاب بنا ڈالتی ہے اور ان دیکھی قوتوں کو ہمارے وجود پر مسلط کر دیتی ہے تاکہ یہ قوتیں سوتے ہوئے انسان کو موت کی وادی میں لے جائیں۔ موت دینے والی اس نیند سے کسی کو چھٹکارا نہیں وہ دنیا کی مشہور ماڈل گرل کینڈل جینر
Kendall Jenner
ہو یا عام انسان، نیند نما موت ان کا پیچھا کرتی رہتی ہے۔ جدید طب ابھی تک اس کا مکمل علاج دینے سے قاصر ہے۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

اسم ذات کی مخصوص انگشتری

اسم ذات اللہ ، کے خاص طریق پر حاص کردہ خاص حروف۔۔۔۔ جو شخص ان حروف کی انگشتری تیار کرک ے اپنے ہاتھھ میں پہنے گا تو ہر شخس اس کی عزت کرے گا دنیا کی دولت سے اس کا ہاتھ خالی نہ رہے گا بہت سے نفع اس سے حاصل ہوں گے ۔ مفصل طریقہ تیاری تحریر کردیا گیا ہے ۔ ہر شخص خود اپنے لئے تیار کر سکتاہے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

علم جفر اخبار

مستحصلہ عسکریہؑ ۔ امام حسن عسکریؑ سے منقول مستحصلہ جفر

علم جفر کے لا تعداد قواعد میں سے ایک قاعدہ مستحصلہ عسکریہ ؑ بھی ہے جو حضرت امام حسن عسکریؑ سے منقول ہے جن کے اصول قاضی بد الدین نوری نے بیان فرمائے۔
قاضی بدر الدین نوری امام حسن عسکری علیہ السلام کے تلامذہ میں سے تھے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

اوج-مریخ
عملیات سیارگان ۔ الواح و طلاسم و انگشتری وغیرہ

اوج مریخ . قوت مدافعت کے حصول کا بہترین ذریعہ ۔ 10 جولائی 2021 ع

جسمانی کمزوری و تھکاوٹ رہتی ہو ، 
دشمنوں پر غلبہ مطلوب ہو ، کھیلوں کے میدان میں فتحیابی درکار ہو یا کہیں مقابلہ ہو اور خواہش ہو کہ مقابلہ میں غالب آسکوں ، کسی بھی قسم کی مردانہ کمزوری کا شکار ہیں یا کسی بیماری کا شکار ہیں ، یا جسم میں خون کی کمی واقع ہے یا آپ چاہتے ہیں کہ جسم میں قوت مدافعت کو بڑھایا جائے تاکہ مختلف امراض سے لڑنے کی اہلیت حاصل ہو سکے تو اس سعد وقت سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]